پشاور: خیبرپختونخوامیں گورنر راج کے بعد پشاور میں سیکیورٹی بہتر بنانے کیلئے پولیس متحرک ہو گئی ہے۔
شہرمیں امن وامان کے قیام اور شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کے لئے پولیس گشت اورنگرانی مزید بڑھا دی گئی۔
پشاورکی اہم شاہراہوں اور داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں، مشکوک سرگرمیوں کی کڑی نگرانی جاری ہے۔
کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے اور مشکوک سرگرمیوں کی بروقت نشاندہی کیلیے سیکیورٹی اقدامات مزید موٴثر بنا دیے گئے۔
پولیس گشت، نگرانی اور ناکہ بندیوں کا مقصد پشاور میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانا اور شہریوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

