Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, اکتوبر 30, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاک فوج دفاع وطن کے ساتھ عوامی خدمت میں بھی پیش پیش، آزاد کشمیر میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
    • پاکستان اور سعودی عرب کے مابین آئل سٹوریج، ریفائنری اپ گریڈیشن اور ایل پی جی فراہمی پر تعاون بڑھانے پر اتفاق
    • پاکستان، ترکیے اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والا مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ اہم سنگ میل ہے: وزیراعظم شہباز شریف
    • پشاور میں دلیپ کمار اور راج کپور کے آبائی گھروں کی بحالی کا کام جلد شروع کیا جائے، گورنر فیصل کریم کنڈی
    • خیبرپختونخوا کا صحت کارڈ پلس پروگرام: ادویات اور طبی سامان کی مہنگے داموں خریداری کے انکشافات
    • بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی مؤ ثر کارروائی: فتنہ الہندوستان کے ڈرون حملے کی کوشش ناکام
    • ڈی جی آئی ایس پی آر کا دورہ پشاور: یونیورسٹی طلبہ اور فیکلٹی ممبران کے ساتھ خصوصی نشست
    • یو این او ڈی سی رپورٹ: افغانستان میں افیون کی کاشت میں پانچ گنا اضافہ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پاکستان اور سعودی عرب کے مابین آئل سٹوریج، ریفائنری اپ گریڈیشن اور ایل پی جی فراہمی پر تعاون بڑھانے پر اتفاق
    باہمی تعاون اکتوبر 30, 2026

    پاکستان اور سعودی عرب کے مابین آئل سٹوریج، ریفائنری اپ گریڈیشن اور ایل پی جی فراہمی پر تعاون بڑھانے پر اتفاق

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب نے آئل سٹوریج، ریفائنری اپ گریڈیشن، خام تیل اور ایل پی جی کی فراہمی سمیت پٹرولیم، توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

    یہ اتفاق وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اور سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی کے درمیان ملاقات میں ہوا۔

    ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری اور باہمی مفاد پر مبنی شراکت داری بڑھانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وفاقی وزیر پٹرولیم نے بتایا کہ پاکستان نے ٹیکس نیوٹرل بانڈڈ سٹوریج پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔

    اس پالیسی کے تحت سعودی کمپنیوں کو تجارتی بنیادوں پر پاکستان میں تیل کے ذخائر قائم کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔

    علی پرویز ملک کے مطابق پاکستان میں آئل سٹوریج کی سہولیات سعودی عرب کو آبنائے ہرمز اور آبنائے باب المندب سے منسلک بحری ترسیل کے خطرات میں تنوع لانے اور ایشیائی منڈیوں تک رسائی میں مدد فراہم کر سکتی ہیں۔

    ملاقات میں بلوچستان کے علاقے حب میں بڑے پیٹرولیم سٹوریج اور ریفائننگ کمپلیکس کے قیام کے منصوبے پر بھی بات چیت ہوئی۔

    علی پرویز ملک نے ینبع بندرگاہ پر پاکستان کے لیے خام تیل کی ترسیل کو ترجیح دینے پر سعودی حکام کا شکریہ ادا کیا۔

    ملاقات میں پاکستان کی توانائی ضروریات پوری کرنے کے لیے سعودی آرامکو سے اضافی خام تیل اور مخصوص ایل پی جی سپلائی کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    سردیوں میں گیس کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر ایل پی جی کی اضافی فراہمی کے لیے تعاون پر بھی بات ہوئی۔

    دونوں ممالک نے توانائی، پٹرولیم اور معدنیات کے شعبوں میں سرمایہ کاری اور باہمی مفاد پر مبنی شراکت داری بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان، ترکیے اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والا مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ اہم سنگ میل ہے: وزیراعظم شہباز شریف
    Next Article پاک فوج دفاع وطن کے ساتھ عوامی خدمت میں بھی پیش پیش، آزاد کشمیر میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
    Saqib Butt

    Related Posts

    پاکستان، ترکیے اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والا مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ اہم سنگ میل ہے: وزیراعظم شہباز شریف

    اکتوبر 30, 2026

    خیبرپختونخوا کا صحت کارڈ پلس پروگرام: ادویات اور طبی سامان کی مہنگے داموں خریداری کے انکشافات

    اکتوبر 30, 2026

    بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی مؤ ثر کارروائی: فتنہ الہندوستان کے ڈرون حملے کی کوشش ناکام

    اکتوبر 30, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاک فوج دفاع وطن کے ساتھ عوامی خدمت میں بھی پیش پیش، آزاد کشمیر میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

    اکتوبر 30, 2026

    پاکستان اور سعودی عرب کے مابین آئل سٹوریج، ریفائنری اپ گریڈیشن اور ایل پی جی فراہمی پر تعاون بڑھانے پر اتفاق

    اکتوبر 30, 2026

    پاکستان، ترکیے اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والا مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ اہم سنگ میل ہے: وزیراعظم شہباز شریف

    اکتوبر 30, 2026

    پشاور میں دلیپ کمار اور راج کپور کے آبائی گھروں کی بحالی کا کام جلد شروع کیا جائے، گورنر فیصل کریم کنڈی

    اکتوبر 30, 2026

    خیبرپختونخوا کا صحت کارڈ پلس پروگرام: ادویات اور طبی سامان کی مہنگے داموں خریداری کے انکشافات

    اکتوبر 30, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.