Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, نومبر 2, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز، 2 کروڑ 40 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر
    • دشت ویلی میں گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت زرعی ترقی، 3300 ایکڑ اراضی ہموار
    • پشاور میں گرینڈ صفائی آپریشن، 80 فیصد علاقوں میں صفائی مکمل
    • افغانستان سے پاکستانی سرحدی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ، سکیورٹی فورسز کی مؤثر جوابی کارروائی
    • افغانستان میں دہشت گردوں کے تربیتی کیمپ اور لانچ پیڈز موجود ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری
    • گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے صوبہ میں کاروبار آسان بنانے کے لیے سنگل ونڈو نظام متعارف کرانے کی ہدایت
    • خیبرپختونخوا میں سابقہ حکومے کی جانب سے 3 ارب 58 کروڑ روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف
    • پاکستان نے سہ ملکی ون ڈے سیریز کے فائنل میں سری لنکا کو 3 وکٹوں سے ہراکر ٹرافی جیت لی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » افغانستان میں دہشت گردوں کے تربیتی کیمپ اور لانچ پیڈز موجود ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری
    افغانستان نومبر 2, 2026

    افغانستان میں دہشت گردوں کے تربیتی کیمپ اور لانچ پیڈز موجود ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردوں کی قیادت، تربیتی کیمپ اور لانچ پیڈز موجود ہیں۔

    لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے مطابق افغانستان وہ بنیادی اڈہ ہے جہاں سے پاکستان میں دہشت گردی ہوتی ہے۔

    عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کو دیے گئے انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی سوچ بھارت جیسی نہیں کہ تمام داخلی مسائل کو بیرونی قرار دے دیا جائے۔

    ہم یہ نہیں کہتے کہ پاکستان میں ہونے والی تمام دہشت گردی صرف افغانستان کی وجہ سے ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے واضح حکمت عملی موجود ہے، جس کا ایک اہم حصہ ملک کے اندر دہشت گردوں اور ان کے تمام سہولت کاروں کا خاتمہ ہے۔

    دہشت گردی سے متعلق بعض مسائل ایسے بھی ہیں جنہیں اندرونی طور پر حل کرنا ہوگا۔

    احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ان سہولت کاروں میں خیبرپختونخوا کی نااہل اور لاتعلق حکومت بھی شامل تھی۔

    صوبے میں کسی بڑے فوجی آپریشن کے بجائے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز (IBOS) کیے جا رہے ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق انسداد دہشت گردی کا وہ تجربہ کسی دوسرے ملک یا فوج کے پاس نہیں جو پاکستان نے گزشتہ 20 سال کی جدوجہد کے دوران حاصل کیا ہے۔

    سکیورٹی فورسز روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 200 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کرتی ہیں، جن میں پولیس، فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مشترکہ طور پر حصہ لیتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے دہشت گردی کے باعث سب سے زیادہ مشکلات برداشت کی ہیں۔

    صوبے کے عوام بہادر ہیں اور پاکستانی معاشرے کا اہم حصہ ہیں۔

    پشتون اپنی روایات پر فخر کرتے ہیں، جب کہ خیبرپختونخوا کے عوام امن و استحکام کا مطالبہ کرتے ہیں اور اس کے مستحق ہیں۔

    لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کوئی بھی شخص انسداد دہشت گردی کے آپریشنز کے خلاف نہیں، بلکہ ان کی مخالفت وہ لوگ کرتے ہیں جن کا دہشت گردوں سے گٹھ جوڑ ہے۔

    ان کے مطابق انسداد دہشت گردی میں رکاوٹ پیدا کرنے والا ایک سہولت کار اب وہاں موجود نہیں۔

    حکومت کے خاتمے سے متعلق سوال پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ سیاسی سوال ہے جس کا جواب سیاستدان بہتر دے سکتے ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گرد اپنے آقاؤں کے اشاروں پر بلوچستان کی ترقی اور ترقیاتی منصوبوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گرد مائننگ، ایل پی جی ٹرکوں، سکولوں اور اساتذہ کو نشانہ بناتے ہیں.

    دہشت گرد پلوں اور ریلوے لائنوں کو تباہ کرنے کی کوشش بھی کرتے ہیں تاکہ معاشی سرگرمیاں معطل ہو سکیں۔

    احمد شریف چوہدری کے مطابق ہر وہ چیز جو مقامی آبادی کو روزگار اور معاشی قوت فراہم کرتی ہے، دہشت گرد اسے نشانہ بناتے ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردوں اور اشرافیہ کا گٹھ جوڑ ہے کیوں کہ دونوں ہی صوبے کی ترقی کے مخالف ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleگورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے صوبہ میں کاروبار آسان بنانے کے لیے سنگل ونڈو نظام متعارف کرانے کی ہدایت
    Next Article افغانستان سے پاکستانی سرحدی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ، سکیورٹی فورسز کی مؤثر جوابی کارروائی
    Saqib Butt

    Related Posts

    ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز، 2 کروڑ 40 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر

    نومبر 2, 2026

    دشت ویلی میں گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت زرعی ترقی، 3300 ایکڑ اراضی ہموار

    نومبر 2, 2026

    پشاور میں گرینڈ صفائی آپریشن، 80 فیصد علاقوں میں صفائی مکمل

    نومبر 2, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز، 2 کروڑ 40 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر

    نومبر 2, 2026

    دشت ویلی میں گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت زرعی ترقی، 3300 ایکڑ اراضی ہموار

    نومبر 2, 2026

    پشاور میں گرینڈ صفائی آپریشن، 80 فیصد علاقوں میں صفائی مکمل

    نومبر 2, 2026

    افغانستان سے پاکستانی سرحدی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ، سکیورٹی فورسز کی مؤثر جوابی کارروائی

    نومبر 2, 2026

    افغانستان میں دہشت گردوں کے تربیتی کیمپ اور لانچ پیڈز موجود ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری

    نومبر 2, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.