Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, نومبر 4, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبر پختونخوا میں آبی آلودگی پھیلانے والی ماربل فیکٹریوں کے خلاف کارروائی، 7 فیکٹریاں سیل
    • پاکستان کی آئی ٹی کامیابیوں کا عالمی اعتراف، وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ کے نام ’’انڈسٹری چیمپئن آف دی ایئر‘‘ کا اعزاز
    • خيبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران وزیراعلیٰ کے اختیارات گورنر کو منتقل کرنے کی منظوری
    • بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا: صوبے میں صفائی مہم روزانہ کا معمول بن گئی
    • بلوچستان سیف سٹی اتھارٹی: پنجاب اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کا 9 شہروں کے سیکیورٹی منصوبوں میں تعاون پر اتفاق
    • وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ٹرانسفارمر بیسڈ لوڈ مینجمنٹ سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ
    • اقلیتی برادری کو سفری سہولیات کی فراہمی: مقامی سکھ اور ہندو یاتریوں کے لیے 2 خصوصی ٹرینوں کا شیڈول جاری
    • خیبر پختونخوا کے لیے  160 ارب روپے کے پیکج کو حتمی شکل دیدی،وزیراعظم شہبازشریف
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » خیبر پختونخوا میں آبی آلودگی پھیلانے والی ماربل فیکٹریوں کے خلاف کارروائی، 7 فیکٹریاں سیل
    خاص خبریں نومبر 4, 2026

    خیبر پختونخوا میں آبی آلودگی پھیلانے والی ماربل فیکٹریوں کے خلاف کارروائی، 7 فیکٹریاں سیل

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    پشاور: خیبر پختونخوا میں صاف پانی کو آلودگی سے بچانے اور ماحولیاتی قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے ماربل اور چپس فیکٹریوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے.

    کارروائی کے دوران پشاور، مہمند اور ضلع خیبر میں ویسٹ مینجمنٹ کا مناسب انتظام نہ ہونے پر 7 فیکٹریاں سیل کر دی گئی ہیں۔

    حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ماربل اور چپس فیکٹریوں کی جانب سے صنعتی فضلے کو غیر مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کے باعث صاف پانی شدید آلودگی کا شکار ہو رہا ہے۔

    بعض فیکٹریاں پشاور ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود فضلہ مخصوص تالابوں میں جمع کرنے کے بجائے براہ راست دریاؤں میں پھینک رہی ہیں۔

    حکومتی ذرائع کے مطابق ضلع خیبر کے علاقے ملا گوری میں ماربل کا فضلہ مناسب طریقے سے ٹھکانے نہ لگانے والی فیکٹریوں کو 7 روز کے اندر صفائی اور ویسٹ مینجمنٹ کے انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ اس آپریشن کا مقصد ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانا، عوامی صحت کا تحفظ یقینی بنانا اور ماحولیاتی قوانین پر عمل درآمد کرانا ہے۔

    حکومتی ذرائع نے کہا ہے کہ دریائے کابل کے پانی کو آلودہ کرنے اور ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی کسی بھی فیکٹری کو رعایت نہیں دی جائے گی۔

    صنعتی فضلے کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان کی آئی ٹی کامیابیوں کا عالمی اعتراف، وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ کے نام ’’انڈسٹری چیمپئن آف دی ایئر‘‘ کا اعزاز
    Saqib Butt

    Related Posts

    پاکستان کی آئی ٹی کامیابیوں کا عالمی اعتراف، وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ کے نام ’’انڈسٹری چیمپئن آف دی ایئر‘‘ کا اعزاز

    نومبر 4, 2026

    خيبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران وزیراعلیٰ کے اختیارات گورنر کو منتقل کرنے کی منظوری

    نومبر 4, 2026

    بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا: صوبے میں صفائی مہم روزانہ کا معمول بن گئی

    نومبر 4, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبر پختونخوا میں آبی آلودگی پھیلانے والی ماربل فیکٹریوں کے خلاف کارروائی، 7 فیکٹریاں سیل

    نومبر 4, 2026

    پاکستان کی آئی ٹی کامیابیوں کا عالمی اعتراف، وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ کے نام ’’انڈسٹری چیمپئن آف دی ایئر‘‘ کا اعزاز

    نومبر 4, 2026

    خيبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران وزیراعلیٰ کے اختیارات گورنر کو منتقل کرنے کی منظوری

    نومبر 4, 2026

    بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا: صوبے میں صفائی مہم روزانہ کا معمول بن گئی

    نومبر 4, 2026

    بلوچستان سیف سٹی اتھارٹی: پنجاب اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کا 9 شہروں کے سیکیورٹی منصوبوں میں تعاون پر اتفاق

    نومبر 4, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.