تحریک انصاف نے اپنے حکومت میں سکولوں پر توجہ دینے کے بہت دعوے کیے، لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے، پی ٹی آئی حکومت کے دوران کاٹلنگ کے علاقے کنج میں بچیوں کے واحد مڈل سکول کی چاردیواری شدید طوفان کے دوران گر گئی اور سولر پینلز کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، لیکن محکمہ تعلیم کو بار بار درخواستیں دینے کے باوجود آج بھی یہ سکول چاردیواری سے محروم ہے اور معلمائیں اور بچیاں مختلف مشکلات کا شکار ہیں ۔
کاٹلنگ: (امان اللہ حبیب) علاقہ کنج میں بچیوں کے واحد گورنمنٹ مڈل سکول کی چاردیواری رواں سال مئی کے مہینے کے طوفان میں گر گئی اور پی ٹی آئی کی پچھلی حکومت میں سکول کا یہ مسئلہ حل نہیں ہو سکا ۔
سکول کی ہیڈ مسٹریس کا کہنا ہے کہ پچھلی حکومت میں انہوں نے محکمہ تعلیم کے بہت چکر لگائے، لیکن بچیوں کے سکول کا یہ بڑا مسئلہ اب تک حل نہیں ہوا ۔
طوفان کی وجہ سے نہ صرف بچیوں کے سکول کی چاردیواری گر گئی بلکہ سکول کی عمارت کو بھی سخت نقصان پہنچا ہے، طوفان کی وجہ سے سکول میں نصب سولر پینلز کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ہیں اور اب تک ٹوٹے پھوٹے پڑے ہیں ۔
مڈل سکول کی ہیڈ مسٹریس میڈم شگفتہ کا کہنا ہے کہ سکول کی بچیاں ہر وقت خوف میں مبتلا رہتی ہیں، موجودہ حکومت کو فوری طور پر سکول کی چاردیواری اور سولر کے شیشوں کا مسئلہ حل کرنا چاہیے ۔
سکول کی بچیوں کا کہنا ہے کہ ہمارے سکول کی چاردیواری گر چکی ہے، ہمیں واش روم کے استعمال میں بھی مشکلات کا سامنا ہے اور ہم اپنے سکول کے اندر کھیلوں سے بھی محروم ہیں ۔
علاقے کے ایک معزز محمد یونس کا کہنا ہے کہ سکول کی بچیاں ڈر اور خوف کے عالم میں پڑھائی کے لیے سکول تو آتی ہیں، لیکن ان کے دلوں کا حال ایک اللہ ہی جانتا ہے؛ کیونکہ سکول کے چاروں طرف کھیت ہیں، اور جب چاردیواری نہ ہو تو مختلف قسم کے جانوروں کے سکول میں آنے کا اندیشہ رہتا ہے ۔
پاکستان تحریک انصاف نے صوبے میں 13 سال حکومت کی، لیکن دوسرے اہم شعبوں کی طرح سکولوں اور بالخصوص بچیوں کے سکولوں کے مسائل حل نہیں کیے گئے ۔
سکول کی معلماوں اور بچیوں نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور محکمہ تعلیم سے سکول کی چاردیواری اور سولر پینلز کے شیشوں کا مسئلہ حل کرنے کی اپیل کی ہے ۔

