Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, نومبر 19, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ومانیہ کی گلوکارہ جارجیانا کوستیا گلوگا کو گلوبل ایمبیسیڈر ایوارڈ 2026 سے نواز دیا گیا
    • خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں مزید 22 دہشت گرد ہلاک
    • کوئٹہ: دو گاڑیوں میں تصادم، حادثے میں 10 افراد جاں بحق،27 افراد زخمی
    • خیبر ڈیجیٹل، کیم ٹیک اور ٹی ایم یو سی کے درمیان ایم او یو، طلبہ کو عملی میڈیا تربیت فراہم کرنے پر اتفاق
    • پاک فوج کا فتح 3 سپر سونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
    • پاکستان اور برطانیہ کے جیولوجیکل اداروں کے درمیان معاہدہ، معدنی سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم پیش رفت
    • پاکستان کا پہلا خلا باز چین کے شینزو 24 خلائی مشن کے ذریعے خلا میں جانے کے لیے تیار
    • بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا: پشاور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جدید ترین ای چالان سسٹم متعارف
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » طوفان کو مہینے بیت گئے مگر کاٹلنگ کے علاقے کُنج کا واحد سرکاری گرلز مڈل سکول آج بھی چاردیواری اور بنیادی سہولتوں سے محروم
    خاص خبریں نومبر 6, 2026

    طوفان کو مہینے بیت گئے مگر کاٹلنگ کے علاقے کُنج کا واحد سرکاری گرلز مڈل سکول آج بھی چاردیواری اور بنیادی سہولتوں سے محروم

    Facebook Twitter Email
    Months have passed since the storm, but the only government girls' middle school in Kunj, Katlinga, is still deprived of boundary walls and basic facilities.
    سکول کی چاردیواری رواں سال مئی کے مہینے کے طوفان میں گر گئی اور پی ٹی آئی کی پچھلی حکومت میں سکول کا یہ مسئلہ حل نہیں ہو سکا ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    تحریک انصاف نے اپنے حکومت میں سکولوں پر توجہ دینے کے بہت دعوے کیے، لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے، پی ٹی آئی حکومت کے دوران کاٹلنگ کے علاقے کنج میں بچیوں کے واحد مڈل سکول کی چاردیواری شدید طوفان کے دوران گر گئی اور سولر پینلز کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، لیکن محکمہ تعلیم کو بار بار درخواستیں دینے کے باوجود آج بھی یہ سکول چاردیواری سے محروم ہے اور معلمائیں اور بچیاں مختلف مشکلات کا شکار ہیں ۔

    کاٹلنگ: (امان اللہ حبیب) علاقہ کنج میں بچیوں کے واحد گورنمنٹ مڈل سکول کی چاردیواری رواں سال مئی کے مہینے کے طوفان میں گر گئی اور پی ٹی آئی کی پچھلی حکومت میں سکول کا یہ مسئلہ حل نہیں ہو سکا ۔

    سکول کی ہیڈ مسٹریس کا کہنا ہے کہ پچھلی حکومت میں انہوں نے محکمہ تعلیم کے بہت چکر لگائے، لیکن بچیوں کے سکول کا یہ بڑا مسئلہ اب تک حل نہیں ہوا ۔

    طوفان کی وجہ سے نہ صرف بچیوں کے سکول کی چاردیواری گر گئی بلکہ سکول کی عمارت کو بھی سخت نقصان پہنچا ہے، طوفان کی وجہ سے سکول میں نصب سولر پینلز کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ہیں اور اب تک ٹوٹے پھوٹے پڑے ہیں ۔

    مڈل سکول کی ہیڈ مسٹریس میڈم شگفتہ کا کہنا ہے کہ سکول کی بچیاں ہر وقت خوف میں مبتلا رہتی ہیں، موجودہ حکومت کو فوری طور پر سکول کی چاردیواری اور سولر کے شیشوں کا مسئلہ حل کرنا چاہیے ۔

    سکول کی بچیوں کا کہنا ہے کہ ہمارے سکول کی چاردیواری گر چکی ہے، ہمیں واش روم کے استعمال میں بھی مشکلات کا سامنا ہے اور ہم اپنے سکول کے اندر کھیلوں سے بھی محروم ہیں ۔

    علاقے کے ایک معزز محمد یونس کا کہنا ہے کہ سکول کی بچیاں ڈر اور خوف کے عالم میں پڑھائی کے لیے سکول تو آتی ہیں، لیکن ان کے دلوں کا حال ایک اللہ ہی جانتا ہے؛ کیونکہ سکول کے چاروں طرف کھیت ہیں، اور جب چاردیواری نہ ہو تو مختلف قسم کے جانوروں کے سکول میں آنے کا اندیشہ رہتا ہے ۔

    پاکستان تحریک انصاف نے صوبے میں 13 سال حکومت کی، لیکن دوسرے اہم شعبوں کی طرح سکولوں اور بالخصوص بچیوں کے سکولوں کے مسائل حل نہیں کیے گئے ۔

    سکول کی معلماوں اور بچیوں نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور محکمہ تعلیم سے سکول کی چاردیواری اور سولر پینلز کے شیشوں کا مسئلہ حل کرنے کی اپیل کی ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان اور تاجکستان کی افواج کی مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر
    Next Article وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے صوبے کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں مزید 22 دہشت گرد ہلاک

    نومبر 19, 2026

    کوئٹہ: دو گاڑیوں میں تصادم، حادثے میں 10 افراد جاں بحق،27 افراد زخمی

    نومبر 19, 2026

    خیبر ڈیجیٹل، کیم ٹیک اور ٹی ایم یو سی کے درمیان ایم او یو، طلبہ کو عملی میڈیا تربیت فراہم کرنے پر اتفاق

    نومبر 18, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ومانیہ کی گلوکارہ جارجیانا کوستیا گلوگا کو گلوبل ایمبیسیڈر ایوارڈ 2026 سے نواز دیا گیا

    نومبر 19, 2026

    خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں مزید 22 دہشت گرد ہلاک

    نومبر 19, 2026

    کوئٹہ: دو گاڑیوں میں تصادم، حادثے میں 10 افراد جاں بحق،27 افراد زخمی

    نومبر 19, 2026

    خیبر ڈیجیٹل، کیم ٹیک اور ٹی ایم یو سی کے درمیان ایم او یو، طلبہ کو عملی میڈیا تربیت فراہم کرنے پر اتفاق

    نومبر 18, 2026

    پاک فوج کا فتح 3 سپر سونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

    نومبر 18, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.