اسلام آباد: پاکستان اور برطانیہ کے جیولوجیکل سروےکے اداروں نے پاکستان میں ارضیاتی تحقیق کیلئے معاہدہ پر اتفاق کرلیا ہے۔
معاہدہ کے تحت پاکستان میں معدنی وسائل کی ذمہ دارانہ اور شفاف ترقی کیلئے تحقیق اور مہارتوں کو فروغ دیاجائےگا۔
برطانوی ریمیٹ (REMIT) پروگرام کے تحت پاکستانی جیولوجیکل سروے کے عملے کو جدید ارضیاتی سروے اور نقشہ سازی کی تربیت دی گئی ہے۔
برطانوی ریمیٹ پروگرام پاکستان کے معدنی شعبے میں جدید ارضیاتی تحقیق اور تربیت کے فروغ کا منصوبہ ہے۔
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اسلام آباد میں منعقدہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کے دوران اس منصوبہ کو اجاگر کیا ہے۔
غیر ملکی اداروں کی جانب سے پاکستان کے معدنیاتی شعبہ میں بڑھتی دلچسپی پاکستان میں منرلز انوسٹمنٹ فورم کی کامیابی کا ثبوت ہے۔

