Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, نومبر 18, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا: پشاور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جدید ترین ای چالان سسٹم متعارف
    • تمباکو کی خریداری کا غیر رسمی متوازی نظام قائم، آئی پی او آر کی تحقیق میں اہم بے ضابطگیوں کا انکشاف
    • ڈپٹی کمشنر بونیر کا ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ، مقررہ مدت میں معیاری تکمیل کی ہدایت
    • بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا: خیبر پختونخوا کے ہسپتالوں میں ٹرینی رجسٹرارز کی دوبارہ بھرتی، پالیسی بورڈ کا مراسلہ جاری
    • برطانوی آرمی چیف کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون پر گفتگو
    • ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال
    • فتنہ الہندوستان کی دہشتگردی، تباہ حال بلوچ گھرانے نقل مکانی پر مجبور
    • گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سوئس سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا: پشاور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جدید ترین ای چالان سسٹم متعارف
    ٹیکنالوجی نومبر 18, 2026

    بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا: پشاور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جدید ترین ای چالان سسٹم متعارف

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ٹریفک قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے سیف سٹی کیمروں کے ذریعے جدید خودکار ای چالان سسٹم متعارف کرا دیا گیا۔

    جدید ترین ای چالان سسٹم کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے گاڑی مالکان کی شناخت کرکے ان کے نام آن لائن چالان جاری کیے جائیں گے۔

    پولیس حکام کے مطابق جدید ڈیجیٹل نظام کے تحت سفارش اور اثر و رسوخ بھی کسی کو ٹریفک چالان سے نہیں بچا سکے گا.

    سیٹ بیلٹ کے بغیر ڈرائیونگ، رانگ سائیڈ سفر، سگنل توڑنے اور ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے سمیت مختلف خلاف ورزیوں پر جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

    ڈی آئی جی آئی ٹی خیبر پختونخوا اعجاز احمد کے مطابق سیف سٹی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی خودکار نگرانی کی جائے گی.

    خودکار نگرانی کی وجہ سے خلاف ورزی کرنے والوں کی نشاندہی اور چالان کا اجرا ممکن ہوگا۔

    ایس ایس پی ٹریفک پشاور ڈاکٹر زاہد رفیق کے مطابق جدید نگرانی کے نظام کے فعال ہونے کے بعد سگنل توڑنے، رانگ روٹ استعمال کرنے اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی نشاندہی کی جا سکے گی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں اب تک ڈیڑھ کروڑ سے زائد ٹریفک خلاف ورزیاں ریکارڈ کی جا چکی ہیں تاہم ابھی تک کسی شہری کو چالان جاری نہیں کیا گیا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ منظوری ملتے ہی ابتدائی مرحلے میں 6 اقسام کی ٹریفک خلاف ورزیوں پر خودکار ای چالان جاری کرنے کا باقاعدہ آغاز کردیا جائے گا۔

    جدید نظام برطانیہ، دبئی اور دیگر ترقی یافتہ ممالک کے طرز پر متعارف کرایا جا رہا ہے جس کا مقصد ٹریفک قوانین پر مؤثر عمل درآمد اور شہریوں میں قانون کی پاسداری کا شعور اجاگر کرنا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleتمباکو کی خریداری کا غیر رسمی متوازی نظام قائم، آئی پی او آر کی تحقیق میں اہم بے ضابطگیوں کا انکشاف
    Saqib Butt

    Related Posts

    تمباکو کی خریداری کا غیر رسمی متوازی نظام قائم، آئی پی او آر کی تحقیق میں اہم بے ضابطگیوں کا انکشاف

    نومبر 18, 2026

    ڈپٹی کمشنر بونیر کا ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ، مقررہ مدت میں معیاری تکمیل کی ہدایت

    نومبر 17, 2026

    بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا: خیبر پختونخوا کے ہسپتالوں میں ٹرینی رجسٹرارز کی دوبارہ بھرتی، پالیسی بورڈ کا مراسلہ جاری

    نومبر 17, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا: پشاور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جدید ترین ای چالان سسٹم متعارف

    نومبر 18, 2026

    تمباکو کی خریداری کا غیر رسمی متوازی نظام قائم، آئی پی او آر کی تحقیق میں اہم بے ضابطگیوں کا انکشاف

    نومبر 18, 2026

    ڈپٹی کمشنر بونیر کا ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ، مقررہ مدت میں معیاری تکمیل کی ہدایت

    نومبر 17, 2026

    بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا: خیبر پختونخوا کے ہسپتالوں میں ٹرینی رجسٹرارز کی دوبارہ بھرتی، پالیسی بورڈ کا مراسلہ جاری

    نومبر 17, 2026

    برطانوی آرمی چیف کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون پر گفتگو

    نومبر 17, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.