پشاور: 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں عدالت نے سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کردیے۔
انسداد دہشت گردی عدالت پشاور کے جج ولی محمد نے 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس کی سماعت کی۔
سماعت میں سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔
سماعت کے موقع پر سابق وزرا تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم اپنے وکلا کے ہمراہ پیش ہوئے۔
عدالت نے تینوں سابق وزرا کی عبوری ضمانت میں 17 نومبر تک توسیع کر دی۔
ملزمان کے وکلا نے عدالت سے کہا کہ ہم آج تیار نہیں ہیں، ہمیں ٹائم دیا جائے اور کیس کی سماعت ملتوی کی جائے۔
ملزمان کے وکلا کی درخواست پر عدالت نے سماعت 17 نومبر تک ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ 9 مئی حملہ کیس میں ریڈیو پاکستان کی درخواست پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، سابق وزرا تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش، عرفان سلیم اور عامر خان چمکنی کو نامزد کیا گیا ہے۔

