وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے مزید کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ۔
اسلام آباد: اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت کے منظور کردہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کے تحت نئی قیمتیں مقرر کی گئی ہیں ۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے نیتجے میں پیٹرول کی نئی قیمت 338 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے ۔
اوگرا کے اعلامیے کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 371 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے ۔

