سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں آپریشن کرکے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت، بال نگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا.
آپریشن کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ آپریشن کے دوران ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ و ہتھیار، کمیونیکیشن کا سامان اور نقدی برآمد ہوئی۔
برآمد کیے گئے سامان میں عام بلوچ شہریوں سے لوٹی گئی رقم بھی شامل ہے۔
آپریشن کے بعد علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

