اسلام آباد: ضلع کوہاٹ میں غیر قانونی پلیسر گولڈ مائننگ کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ محکموں کی مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں۔
خیبرپختونخوا حکومتی ذرائع کے مطابق کوہاٹ میں آپریشن کرکے تقریباً 94 کلومیٹر کے علاقے کو غیر قانونی مائننگ سرگرمیوں سے پاک کر دیا گیا.
غیر قانونی پلیسرگولڈ مائننگ میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے مقدمات درج کئے جارہے ہیں۔
حکومتی ذرائع نے بتایا کہ گرینڈ آپریشن کے دوران غیر قانونی مائننگ میں استعمال ہونے والی سپلائی لائنز بھی منقطع کردی گئیں۔
ضلع کوہاٹ سے غیر قانونی پلیسرگولڈ مائننگ کے مکمل خاتمے تک گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قدرتی وسائل کا تحفظ اور غیرقانونی مائننگ کی روک تھام نئی خیبرپختونخوا حکومت اورضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔

