Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, نومبر 10, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • چشمہ 5 منصوبے کا مقررہ وقت سے پہلے اہم سنگ میل عبور کرنا باعث فخر ہے، وزيراعظم شہبازشریف
    • بلوچستان میں رنگا رنگ ثقافتی و کاروباری میلے کا انعقاد، طلبہ کا منفرد انداز میں صلاحیتوں کا اظہار
    • خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں سمیت ملک کے کے مختلف حصوں میں آج سے بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی
    • غیر قانونی افغان مہاجرین: مختلف ممالک کا شکنجہ سخت، ترکیہ میں گرفتاریوں کی نئی لہر
    • اگنی ویر سکیم: بھارتی نوجوانوں کے مستقبل کے بجائے بی جے پی حکومت کے لیے سیاسی مفادات کا ذریعہ
    • کاپ 31 سربراہی اجلاس: وزیراعظم محمد شہباز شریف تین روزہ دورے پر ترکیہ روانہ
    • ضلع کیچ، بلوچستان: سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
    • خیبرپختونخوا میں امن و امان کی بحالی اولین ترجیح ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » چشمہ 5 منصوبے کا مقررہ وقت سے پہلے اہم سنگ میل عبور کرنا باعث فخر ہے، وزيراعظم شہبازشریف
    خاص خبریں نومبر 10, 2026

    چشمہ 5 منصوبے کا مقررہ وقت سے پہلے اہم سنگ میل عبور کرنا باعث فخر ہے، وزيراعظم شہبازشریف

    Facebook Twitter Email
    Achieving a key milestone for the Chashma 5 project ahead of schedule is a matter of pride, says Prime Minister Shehbaz Sharif.
    چشمہ 5 پاکستان کا سب سے بڑا جوہری بجلی گھر ہے اور ملک کا ساتواں جوہری بجلی گھر ہوگا، جس کی تعمیر میں چین نے پاکستان کی مدد کی ہے، وزیراعظم
    Share
    Facebook Twitter Email

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چشمہ 5 منصوبے کا مقررہ وقت سے پہلے اہم سنگ میل عبور کرنا باعث فخر ہے، پاکستان اپنی محنت، لگن اور انتھک کوششوں سے اپنا مستقبل خود تعمیر کرے گا، وزیراعظم نے کہا کہ چشمہ 5 پاکستان کا سب سے بڑا جوہری بجلی گھر ہے اور ملک کا ساتواں جوہری بجلی گھر ہوگا، جس کی تعمیر میں چین نے پاکستان کی مدد کی ہے ۔

    میانوالی: چشمہ فائیو منصوبے سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان کو صاف، قابل اعتماد اور سستی بجلی فراہم کرنے کی ضمانت ہے، توانائی کا تحفظ عوام اور معیشت کے لیے انتہائی اہم ہے، جبکہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔ ماحول کے تحفظ کے ساتھ معاشی ترقی ہماری ترجیح ہے ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کی بنیاد امن، سلامتی اور استحکام ہے، مسلح افواج نے ملک میں امن و استحکام کے قیام میں کلیدی کردار ادا کیا، فیلڈ مارشل کی متحرک قیادت میں مسلح افواج نے معرکہ حق میں جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا ۔

    شہباز شریف نے معیشت کی بحالی اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی حمایت کو بھی قابل تحسین قرار دیا ۔

    پاکستان اور چین کی دوستی کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کی دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے۔ پاکستان چین کے صدر شی جن پنگ اور حکومت چین کا شکر گزار ہے، چینی انجینئرز نے پاکستانی ماہرین کے شانہ بشانہ کام کیا ۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی ہمالیہ سے بلند، سمندر سے گہری اور فولاد سے زیادہ مضبوط ہے، سی پیک کا دوسرا مرحلہ دونوں ممالک کی شراکت داری کو مزید مضبوط کرے گا ۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چشمہ فائیو منصوبہ معاشی مواقع پیدا کرنے اور روشن مستقبل کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرے گا، میانوالی کے عوام نے اس عظیم منصوبے کی فراخدلی سے میزبانی کی، چشمہ پاکستان اور میانوالی کے عوام کا فخر ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبلوچستان میں رنگا رنگ ثقافتی و کاروباری میلے کا انعقاد، طلبہ کا منفرد انداز میں صلاحیتوں کا اظہار
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    بلوچستان میں رنگا رنگ ثقافتی و کاروباری میلے کا انعقاد، طلبہ کا منفرد انداز میں صلاحیتوں کا اظہار

    نومبر 10, 2026

    خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں سمیت ملک کے کے مختلف حصوں میں آج سے بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

    نومبر 10, 2026

    غیر قانونی افغان مہاجرین: مختلف ممالک کا شکنجہ سخت، ترکیہ میں گرفتاریوں کی نئی لہر

    نومبر 10, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    چشمہ 5 منصوبے کا مقررہ وقت سے پہلے اہم سنگ میل عبور کرنا باعث فخر ہے، وزيراعظم شہبازشریف

    نومبر 10, 2026

    بلوچستان میں رنگا رنگ ثقافتی و کاروباری میلے کا انعقاد، طلبہ کا منفرد انداز میں صلاحیتوں کا اظہار

    نومبر 10, 2026

    خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں سمیت ملک کے کے مختلف حصوں میں آج سے بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

    نومبر 10, 2026

    غیر قانونی افغان مہاجرین: مختلف ممالک کا شکنجہ سخت، ترکیہ میں گرفتاریوں کی نئی لہر

    نومبر 10, 2026

    اگنی ویر سکیم: بھارتی نوجوانوں کے مستقبل کے بجائے بی جے پی حکومت کے لیے سیاسی مفادات کا ذریعہ

    نومبر 10, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.