Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, نومبر 13, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026: پاکستان کی معیشت نئے اعتماد کے ساتھ ترقی اور تبدیلی کے سفر پر گامزن ہے: وزیراعظم شہباز شریف
    • چاغی میں تانبے اور سونے کے نئے ذخائر دریافت، ریکوڈک منصوبے کے قریب بڑی پیشرفت
    • پاکستان کی معدنی دولت کو کارآمد بنانا ہمارا اجتماعی قومی مقصد ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
    • پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
    • راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل ختم، سری لنکا نے 4 وکٹوں پر 404 رنز بنالئے
    • اے ڈی بی کی جانب سے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری
    • افغان طالبان رجیم میں دہشت گردی کا بڑھتا خطرہ، امریکہ کی جانب سے لیول 4 انتباہ برقرار، اپنے شہریوں کو سفر سے روک دیا
    • کوہاٹ: غیرقانونی گولڈ مائننگ کیخلاف آپریشن کے دوران پولیس پر فائرنگ، ڈی ایس پی سمیت 10 اہلکار شہید ، 11 زخمی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026: پاکستان کی معیشت نئے اعتماد کے ساتھ ترقی اور تبدیلی کے سفر پر گامزن ہے: وزیراعظم شہباز شریف
    ترقی نومبر 13, 2026

    پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026: پاکستان کی معیشت نئے اعتماد کے ساتھ ترقی اور تبدیلی کے سفر پر گامزن ہے: وزیراعظم شہباز شریف

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کانفرنس میں شریک عالمی سرمایہ کاروں اورمعزز مہمان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

    شہباز شریف نے کہا پاکستان کی معیشت نئے اعتماد کے ساتھ ترقی اور تبدیلی کے سفر پر گامزن ہے، بیرک کمپنی کا پاکستان پر اعتماد برقرار رکھنے پر شکرگزار ہوں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ گولڈمین سکس کی پیشگوئی ہے پاکستان 2075 تک دنیا کی چھٹی بڑی معیشت بن سکتا ہے.

    انشاءاللہ 2050 سے بھی پہلے پاکستان دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قیمتی معدنی وسائل کو خام شکل میں بیرون ملک بھیجنا بند کرنا ہے، قیمتی معدنی وسائل ملکی صنعتوں کے لیے استعمال ہوں گے.

    وہ دن دور نہیں جب معدنی وسائل کو ملکی ڈاؤن سٹریم انڈسٹری کیلئے بروئے کار لائیں گے۔

    شہباز شریف کا کہان تھا کہ ریکوڈک منصوبہ دنیا کے تانبے اور سونے کے بڑے غیراستعمال شدہ ذخائر میں سے ایک ہے، 2 دہائیوں سے تعطل کا شکار ریکوڈک منصوبہ عملی تکمیل اور آپریشنل مرحلے کی جانب بڑھ رہا ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان صرف خام معدنیات نکال کر بیرون ملک بھیجنے کا خواہاں نہیں، معدنیات کو نکالنا، پاکستان میں پراسیس اور تیار کر کے برآمد کرنا ہے، سفر مشکل ضرور ہے لیکن ہم پُرعزم ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مساوی اور منصفانہ شراکت داری پاکستان اور سرمایہ کاروں دونوں کیلئے فائدہ مند ہے، سرمایہ کاروں کو یکساں مواقع اور پالیسیوں میں تسلسل فراہم کریں گے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ سرمایہ کاروں کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے طریقہ کار کو آسان بنایا جا رہا ہے، لائسنس اور معاہدوں کے اجرا میں مکمل شفافیت یقینی بنائیں گے۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ وفاقی اورصوبائی حکومتیں معدنیات کے شعبے کے فروغ کیلئے مل کر کام کریں گی۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleچاغی میں تانبے اور سونے کے نئے ذخائر دریافت، ریکوڈک منصوبے کے قریب بڑی پیشرفت
    Saqib Butt

    Related Posts

    چاغی میں تانبے اور سونے کے نئے ذخائر دریافت، ریکوڈک منصوبے کے قریب بڑی پیشرفت

    نومبر 13, 2026

    پاکستان کی معدنی دولت کو کارآمد بنانا ہمارا اجتماعی قومی مقصد ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

    نومبر 13, 2026

    پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

    نومبر 11, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026: پاکستان کی معیشت نئے اعتماد کے ساتھ ترقی اور تبدیلی کے سفر پر گامزن ہے: وزیراعظم شہباز شریف

    نومبر 13, 2026

    چاغی میں تانبے اور سونے کے نئے ذخائر دریافت، ریکوڈک منصوبے کے قریب بڑی پیشرفت

    نومبر 13, 2026

    پاکستان کی معدنی دولت کو کارآمد بنانا ہمارا اجتماعی قومی مقصد ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

    نومبر 13, 2026

    پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

    نومبر 11, 2026

    راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل ختم، سری لنکا نے 4 وکٹوں پر 404 رنز بنالئے

    نومبر 11, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.