Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, نومبر 17, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ڈپٹی کمشنر بونیر کا ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ، مقررہ مدت میں معیاری تکمیل کی ہدایت
    • بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا: خیبر پختونخوا کے ہسپتالوں میں ٹرینی رجسٹرارز کی دوبارہ بھرتی، پالیسی بورڈ کا مراسلہ جاری
    • صوبہ خیبرپختونخوا اور وفاق کے درمیان عبوری مالیاتی معاہدہ طے پا گیا
    • منصوبے بہت، عمل کہاں؟ پاکستان کی موسمیاتی پالیسیوں کا اصل مسئلہ
    • خیبر پختونخوا میں غیر قانونی گولڈ مائننگ اور دہشتگردی کے گٹھ جوڑ کے اہم انکشافات سامنے آگئے
    • گورنر خیبرپختونخوا کی زیر صدارت اہم اجلاس، نامزد اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں بارے تفصیلی بریفنگ
    • پاک چین اقتصادی دوستی کا فروغ: پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے میں ایس آئی ایف سی کی مؤثر کاوشیں
    • حکومت کی مثبت معاشی پالیساں: پاکستان کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ، حجم 11 ارب 37 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » صوبہ خیبرپختونخوا اور وفاق کے درمیان عبوری مالیاتی معاہدہ طے پا گیا
    حکومت نومبر 17, 2026

    صوبہ خیبرپختونخوا اور وفاق کے درمیان عبوری مالیاتی معاہدہ طے پا گیا

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: وفاقی حکومت اور خیبرپختونخوا کے نامزد سیاسی و انتظامی سیٹ اپ کے درمیان عبوری مالیاتی معاہدہ طے پا گیا ہے.

    معاہدے کے تحت صوبہ قومی اقتصادی منصوبوں اور سکیورٹی اخراجات کے لیے سالانہ 157 ارب روپے نقد گرانٹ فراہم کرے گا۔

    معاہدے کے مطابق قومی اقتصادی اقدامات کے لیے چاروں صوبے مجموعی طور پر 1035 ارب روپے فراہم کریں گے۔

    اس رقم میں پنجاب کا حصہ 556 ارب روپے، سندھ کا 264 ارب روپے، خیبرپختونخوا کا 157 ارب روپے اور بلوچستان کا 58 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔

    عبوری معاہدے کے تحت وفاقی حکومت کی جانب سے خیبرپختونخوا کے قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کے حصے سے جولائی تا اکتوبر پہلے ہی منہا کیے گئے 17.8 ارب روپے کو بھی قانونی تحفظ دے دیا گیا ہے۔

    وزارت خزانہ کے ایک سینئر افسر کے مطابق معاہدے پر رواں ماہ کے آغاز میں دستخط کیے گئے۔

    خیبرپختونخوا کی ایڈوائزری کونسل کے مشیر برائے خزانہ و محصولات طارق پاشا نے بھی معاہدے کی تصدیق کی ہے۔

    ان کے مطابق آئین کے آرٹیکل 164 کے تحت وفاقی اور صوبائی حکومت کے درمیان مرکز کو نقد گرانٹ فراہم کرنے کا معاہدہ کیا گیا ہے۔

    وزارت خزانہ کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ، یعنی جولائی سے اکتوبر کے دوران چاروں صوبوں نے مجموعی طور پر 107.3 ارب روپے فراہم کیے۔

    اس رقم میں پنجاب کے 55.7 ارب روپے، سندھ کے 27.3 ارب روپے، خیبرپختونخوا کے 17.8 ارب روپے اور بلوچستان کے 6.5 ارب روپے شامل ہیں۔

    اعدادوشمار کے مطابق پہلے تین ماہ کے دوران صوبوں کی جانب سے 57.5 ارب روپے نقد گرانٹ فراہم کی گئی تھی، جس میں خیبرپختونخوا کے حصے سے منہا کیے گئے 12.7 ارب روپے بھی شامل تھے۔

    دوسری جانب وفاقی حکومت رواں ماہ آبی شعبے کے چھ ترجیحی منصوبوں کے لیے 275 ارب روپے کی منظوری بھی دے چکی ہے۔

    وزارت خزانہ کے مطابق عبوری معاہدے میں وفاقی حکومت کی مالی ذمہ داریوں اور ملک بھر کو متاثر کرنے والے مالی معاملات کے انتظام کو بھی واضح کیا گیا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleمنصوبے بہت، عمل کہاں؟ پاکستان کی موسمیاتی پالیسیوں کا اصل مسئلہ
    Next Article بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا: خیبر پختونخوا کے ہسپتالوں میں ٹرینی رجسٹرارز کی دوبارہ بھرتی، پالیسی بورڈ کا مراسلہ جاری
    Saqib Butt

    Related Posts

    ڈپٹی کمشنر بونیر کا ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ، مقررہ مدت میں معیاری تکمیل کی ہدایت

    نومبر 17, 2026

    بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا: خیبر پختونخوا کے ہسپتالوں میں ٹرینی رجسٹرارز کی دوبارہ بھرتی، پالیسی بورڈ کا مراسلہ جاری

    نومبر 17, 2026

    خیبر پختونخوا میں غیر قانونی گولڈ مائننگ اور دہشتگردی کے گٹھ جوڑ کے اہم انکشافات سامنے آگئے

    نومبر 16, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ڈپٹی کمشنر بونیر کا ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ، مقررہ مدت میں معیاری تکمیل کی ہدایت

    نومبر 17, 2026

    بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا: خیبر پختونخوا کے ہسپتالوں میں ٹرینی رجسٹرارز کی دوبارہ بھرتی، پالیسی بورڈ کا مراسلہ جاری

    نومبر 17, 2026

    صوبہ خیبرپختونخوا اور وفاق کے درمیان عبوری مالیاتی معاہدہ طے پا گیا

    نومبر 17, 2026

    منصوبے بہت، عمل کہاں؟ پاکستان کی موسمیاتی پالیسیوں کا اصل مسئلہ

    نومبر 17, 2026

    خیبر پختونخوا میں غیر قانونی گولڈ مائننگ اور دہشتگردی کے گٹھ جوڑ کے اہم انکشافات سامنے آگئے

    نومبر 16, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.