Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, ستمبر 8, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان
    • دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب، مظفر گڑھ میں سیکڑوں دیہات ڈوب گئے، مقامی لوگوں کی نقل مکانی جاری
    • خیبرپختونخوا: میٹرک امتحانات میں ناقص کارکردگی، 15 سکولوں کے پرنسپل معطل
    • جو سائل وکیل کرنے کی استعداد نہیں رکھے گا اسے مفت قانونی معاونت ملے گی، چيف جسٹس یحییٰ آفریدی کا اعلان
    • پشاور میں صوبائی سیرت کانفرنس، وزیر اعلیٰ و علما کرام سمیت بڑی تعداد میں شرکت
    • یومِ فضائیہ اسپیشل، خیبر ٹی وی پشاور کی شاندار پیشکش
    • مون سون بارشیں،ملک بھر میں جاں بحق افراد کی تعداد 910 ہوگئی، 1044 زخمی ہوئے
    • افغانستان کو 75 رنز سے شکست، پاکستان نے سہ فریقی سیریز کی ٹرافی اپنے نام کرلی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پاک افغان تعلقات میں بڑا بریک تھرو
    اہم خبریں

    پاک افغان تعلقات میں بڑا بریک تھرو

    مارچ 24, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    افغانستان میں نمائندہ خصوصی محمد صادق کا دورہ کابل رنگ لے آیا، ذرائع نے بتایا کہ افغان حکام سے ملاقات میں دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کا معاملہ افغان حکام کے سامنے رکھا گیا۔ پہلی بار افغان طالبان میں ٹی ٹی پی پر کچھ لچک نظر آئی۔

    ذرائع کے مطابق پاک افغان مشترکہ کوآرڈینیشن کمیٹی اجلاس جلد بلانے پراتفاق ہوا ہے، جے سی سی اجلاس 15 اپریل سے پہلے کابل میں ہوگا۔ نمائندہ خصوصی محمد صادق، سول وعسکری حکام کے ہمراہ اجلاس میں شرکت کرینگے۔

    ذرائع نے بتایا کہ تجارت و معاشی تعاون کے فروغ کا لائحہ عمل مرتب کر لیا گیا، پاک افغان وزرائے تجارت کی مشاورت عید سے پہلے ہوگی۔ عید کے بعد افغان وزیرتجارت نورالدین عزیزی پاکستان کا دورہ کرینگے۔

    ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کا معاملہ افغان حکام کے سامنے رکھا گیا۔ پہلی بار افغان طالبان میں ٹی ٹی پی پر کچھ لچک نظرآئی۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل افغان طالبان حکام کے ساتھ سفارتی رابطہ کے لیے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق 3 روزہ دورے پر کابل پہنچے۔ کابل پہنچنے پر نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق نے افغان وزیرخارجہ امیر متقی سے ملاقات کی، اور پاک افغان تعلقات پر گفتگو کی۔ ملاقات میں تعلقات بہتر کرنے کیلئے ہائی لیول روابط پر اتفاق کیا گیا۔ افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق خان نے 21 سے 23 مارچ تک کابل کا سرکاری دورہ کیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغانستان کے اس دورے کا مقصد پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعاون کو فروغ دینا اور دونوں ممالک کے تعلقات کو مستحکم کرنا ہے۔

    رواں برس جنوری میں سابق سفیر محمد صادق کو وزیراعظم کا معاون خصوصی تعینات کیا گیا تھا۔ حکومت کی جانب سے جاری نوٹفیکیشن کے مطابق محمد صادق کا عہدہ وزیر مملکت کے مساوی کیا گیا۔ جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق محمد صادق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے افغانستان مقرر کیے گئے۔

    واضح رہے کہ افغانستان کے امور کے لیے پاکستان کے سابق خصوصی نمائندے محمد صادق نے پہلے بھی 3 سال عہدے پر رہنے کے بعد گزشتہ سال اگست میں استعفیٰ دے دیا تھا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleگوادر میں خصوصی افراد کیلئے خود کفیل روزگار اسکیم کا آغاز کر دیا گیا
    Next Article پاکستان سے غیر قانونی افغان باشندوں کا انخلا، صرف 08 دن باقی
    Web Desk

    Related Posts

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان

    ستمبر 8, 2025

    دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب، مظفر گڑھ میں سیکڑوں دیہات ڈوب گئے، مقامی لوگوں کی نقل مکانی جاری

    ستمبر 8, 2025

    خیبرپختونخوا: میٹرک امتحانات میں ناقص کارکردگی، 15 سکولوں کے پرنسپل معطل

    ستمبر 8, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان

    ستمبر 8, 2025

    دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب، مظفر گڑھ میں سیکڑوں دیہات ڈوب گئے، مقامی لوگوں کی نقل مکانی جاری

    ستمبر 8, 2025

    خیبرپختونخوا: میٹرک امتحانات میں ناقص کارکردگی، 15 سکولوں کے پرنسپل معطل

    ستمبر 8, 2025

    جو سائل وکیل کرنے کی استعداد نہیں رکھے گا اسے مفت قانونی معاونت ملے گی، چيف جسٹس یحییٰ آفریدی کا اعلان

    ستمبر 8, 2025

    پشاور میں صوبائی سیرت کانفرنس، وزیر اعلیٰ و علما کرام سمیت بڑی تعداد میں شرکت

    ستمبر 8, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.