پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کل شب سے بحیرہ عرب سے مزید مون سون ہوائیں صوبے کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگئی ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق اس دوران دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، چارسدہ، ہنگو، کرم، وزیرستان، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
اعلامیے کے مطابق بارشوں کا یہ نیا سلسلہ 6 اگست تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔
بارشوں کے باعث صوبہ کے بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ جبکہ مقامی ندی نالوں میں طغیانی/فلش فلڈ/اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو گرد آلود ہوائیں/ آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لیے ہدایات جاری کر دیں۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایت۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر، اسلام آباد ، پنجاب ،خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان، سندھ اور شمال مشرقی /جنوب مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے مزید بارش۔ اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ ، مشرقی بلوچستان اور کشمیرمیں کہیں کہیں پر تیز/موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔
جمعہ, دسمبر 27, 2024
بریکنگ نیوز
- افغان سرزمین سے دہشتگرد پاکستان میں دہشتگردی کر رہے ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر
- نومبر 2024 میں 72 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس
- شہید میجر محمد اویس کی نماز جنازہ میران شاہ میں ادا کر دی گئی
- کرم کی صورتحال پر جرگہ آج دوبارہ بیٹھے گا، فیصلے کا امکان
- کالعدم ٹی ٹی پی آج بھی افغانستان سےآپریٹ کررہی ہے، یہ پالیسی نہیں چل سکتی،وزیراعظم شہبازشریف
- کرم میں امن و امان کا قیام صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور
- سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کی 17 ویں برسی آج منائی جارہی ہے
- گھریلو صارفین کو گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے، وزیراعظم شہبازشریف کا حکم