وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے تک کمی کا اعلان کردیا، اس حوالے سے وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ۔
اسلام آباد: وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا جو اگلے 15 روز کیلیے رہے گا ۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد فی لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 269 روپے 99 پیسے ہوگئی ۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لٹر پر برقرار رکھی گئی ہے ۔
اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے چالیس پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 46 پیسے کمی کی گئی ہے ۔