مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کے مطابق نیا پروگرام آئی ایم ایف کا ناگزیر ہے۔اس سے جائیداد کی منتقلی ٹیکس سے رک گئی ہے
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے آئی ایم ایف پروگرام کے بارے میں کہا ہے کہ فاسٹ فارورڈ ، آئی ایم ایف کا نیا پروگرام ناگزیر ہے۔ان کے مطابق پراپرٹی پر آئی ایم ایف نے ٹیکس لگانے کی تجویز دی ہے حالانکہ پہلے سے ہی ریئل اسٹیٹ پربھاری ٹیکسز ہیں۔مشیر خزانہ کے مطابق رئیل اسٹیٹ میں 23 فیصد نان فائلرز پر اور 12 فیصد فائلرز پر ٹیکس عائد ہیں۔ جائیداد کی منتقلی نان فائلرز پر بھاری ٹیکس کی وجہ سے رک گئی ہے۔مزمل اسلم نے کہاکہ کہ پوری قوم کو میں 9 ماہ کے سٹینڈ بائی پروگرام کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ صوبوں اور وفاق کو زیادہ ٹیکسز کے باوجود مشکلات کا سامنا ہے۔ ہمیں ٹیکسوں کو ثقافت کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے۔