Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, نومبر 25, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبر نیٹ ورک اور شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
    • سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں سری لنکا کی پہلی کامیابی، زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست
    • پاک بحریہ کا ملکی ساختہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
    • خواجہ نجم الحسن کی ( E.page) میں خصوصی شرکت۔ تہمینہ کے ساتھ۔۔
    • کےٹو۔ٹی وی کا ( Area.051) مختلف فارمیٹس پہ مشتمل شوز
    • ایف سی ہیڈکوارٹر پشاور پر دہشتگردوں کے حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج
    • یہ زندگی کے میلے دنیا میں کم نہ ھونگے۔۔ افسوس ھم نہ ھونگے۔۔۔  دھرم ویر کا جنگجو ھیرو ۔دھرمیندر آخرکار موت سے شکست کھاگیا۔۔۔۔
    • بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 22 دہشتگرد ہلاک
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » آئی ایم ایف پروگرام کے تحت سب سے بہترین کارکردگی خیبرپختونخوا کی ہے،،وزیراعلیٰ گنڈا پور
    خیبرپختونخواہ

    آئی ایم ایف پروگرام کے تحت سب سے بہترین کارکردگی خیبرپختونخوا کی ہے،،وزیراعلیٰ گنڈا پور

    دسمبر 15, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    According to the IMF program, the best performance is of Khyber Pakhtunkhwa, Chief Minister Gandapur
    افغانستان کے ساتھ مذاکرات ہی تمام مسائل کا حل ہے، علی امین گنڈاپور
    Share
    Facebook Twitter Email

    پشاور: وزیر اعلیٰ ہاؤس میں بین الاقوامی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو  کرتے ہوئے علی امین خان گنڈاپور نے کہا کہ باقی صوبوں سے ہماری کار کردگی بہترین ہے ،آئی ایم ایف کا ٹارگٹ ہم نے حاصل کر لیا ہے ، اب تک کسی دوسرے صوبے نے یہ ٹارگٹ حاصل نہیں کیا ، گزشتہ 9 ماہ میں ہم نے اپنی آمدن میں 44 فیصد اضافہ کیا ہے ۔

    علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی  کے دور میں امن و امان کی صورتحال بالکل ٹھیک تھی، پی ڈی ایم کی حکومت کے آنے کے بعد امن و امان کی صورتحال خراب ہوگئی، اداروں کو دیگر کام چھوڑ کر پی ٹی آئی ختم کرنے پر لگا دیا گیا ، جب مجھے حکومت ملی تو  حالات انتہائی خراب تھے، لیکن انہیں بہتر بنانے پر پوری توجہ ہے ۔

    وزیر اعلیٰ  کا کہنا تھا کہ کچھ علاقوں میں فرنٹ لائن  پر پولیس کو لے آئے ہیں، ضم اضلاع میں پولیس کو مضبوط بنانے پر بھرپور کام جاری ہے، ہم دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں ، صوبے میں امن و امان کے مسائل ضرور ہیں لیکن ہم انہیں حل کر رہے ہیں ۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے6 ماہ میں جتنےترقیاتی فنڈز ریلیز کیے، گزشتہ ادوار میں ایک سال میں بھی اتنے  نہیں ہوتے تھے، صوبے میں گورننس کو بہتر بنانے کے لیے اختیار عوام کو دیا ہے، عوامی شکایات اور ان کے حل کے لیے اختیار عوام کا پورٹل بنایا ہے، مائننگ کی بہترین منیجمنٹ کے لیے خصوصی مائننگ کمپنی بنائی ہے ۔

    علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مقامی بجلی گھروں سے بجلی سپلائی کے لیے اپنی پاور ٹرانسمیشن لائن بچھا رہے ہیں، صوبے کی ترقی کے لیے  یہ دونوں منصوبے انتہائی اہم ہیں ۔

    ان کا کہنا تھا کہ صوبائی اور وفاقی دونوں ایپکس کمیٹیوں کے اجلاسوں میں افغانستان سے مذاکرات کی بات کی ہے، افغانستان کے ساتھ مذاکرات ہی تمام مسائل کا حل ہے، جب پوری دنیا نے انہیں مان لیا ہے تو ہمیں بھی بات کرنی چاہیے ، ہماری افغانستان کے ساتھ طویل بارڈر ہے، سب سے زیادہ نقصان ہمارے صوبے میں ہو رہا ہے، وفاق نے کہا کہ پڑوسی ملک افغانستان سے بات کریں گے لیکن وہ سنجیدہ اور عملی اقدامات نہیں کر رہے ۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے لوگوں کی قربانی کا پورے پاکستان کو  اعتراف کرنا چاہیے، پڑوسی ملک کے ساتھ طویل  بارڈر کو اپنے لوگوں کی قربانیوں سے سنبھال  رہے ہیں ، ہماری پولیس اور سکیورٹی فورسز امن کی خاطر اپنی جانوں کی قربانی دے رہے ہیں ، ہم خود دہشت گردی سے متاثر ہو رہے ہیں لیکن اسے آگے نہیں پھیلنے دے رہے ، جنوبی اضلاع میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران کافی دہشتگردوں کو مارا گیا ہے، دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں ۔

    وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے آئینی حقوق مانگ رہے ہیں، خان کی رہائی، لوٹا ہوا مینڈیٹ واپس کیا جائے ، ہم نے پنجاب پولیس کے 100 اہلکاروں کو پکڑ کر با حفاظت واپس پہنچایا، ہم پر سیدھی گولیاں چلائی گئیں، زخمیوں کو اٹھانے جاتے تو مزید گولیاں مارتے، جمہوریت اور حقیقی آزادی کے لیے جتنی قربانیاں ہم نے دیں کسی اور نے نہیں دیں  ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleمسلم لیگ ن کے سینئر رہنما صدیق الفاروق انتقال کرگئے
    Next Article پی ٹی آئی کی کوئی کال پرامن نہیں رہی، قانون ہاتھ میں لیں گے تو کریک ڈاؤن ہوگا،عطا تارڑ
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پاک بحریہ کا ملکی ساختہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

    نومبر 25, 2025

    ایف سی ہیڈکوارٹر پشاور پر دہشتگردوں کے حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

    نومبر 25, 2025

    بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 22 دہشتگرد ہلاک

    نومبر 25, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبر نیٹ ورک اور شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

    نومبر 25, 2025

    سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں سری لنکا کی پہلی کامیابی، زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست

    نومبر 25, 2025

    پاک بحریہ کا ملکی ساختہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

    نومبر 25, 2025

    خواجہ نجم الحسن کی ( E.page) میں خصوصی شرکت۔ تہمینہ کے ساتھ۔۔

    نومبر 25, 2025

    کےٹو۔ٹی وی کا ( Area.051) مختلف فارمیٹس پہ مشتمل شوز

    نومبر 25, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.