پاک افغان سرحد پرافغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی بلا اشتعال جارحیت کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا،سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے آپریشن غضب للحق کے تحت افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت پربھرپور کارروائیاں جاری ہے ۔
ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں کو موثر طریقے سے نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔افغان طالبان کی سرشان،المرجان،ایدھی پوسٹ،گاڑی اور دیگرتنصیبات کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ۔
سکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ دفاع وطن کیلئے افواج پاکستان کا عزم غیرمتزلزل ہے۔دہشتگردوں اورانکے سرپرستوں کےعزائم کوخاک میں ملادیا جائے گا۔ پاک فوج کا آپریشن غضب للحق تمام مقررہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا ۔

