Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, اکتوبر 28, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • افغان طالبان کی ہٹ دھرمی برقرار، پاکستان کے مطالبات پوری طرح تسلیم کرنے کو تیار نہیں، ذرائع
    • خیبرپختونخوا اسمبلی میں باجوڑ آپریشن روکنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور
    • آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی، مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا
    • فیلڈ مارشل عاصم منير کی اردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات، دفاعی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے پر غور
    • استنبول مذاکرات، پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی میں توسیع اور قیدیوں کے تبادلے سمیت بعض معاملات پر پیشرفت
    • خیبرٹی وی کے لاکھوں ناطرین کیلئے خوشخبری۔ شینو مینو شو ۔۔۔ سیزن 3۔۔
    • قوی خان نے مرنے سے قبل اپنی بخشش کیلئے کیا فیصلہ کیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
    • خیبر ٹیلیویژن اسلام آباد کا روغ صحت ڈینگی سے بچاو اور اسکی وجوہات پہ مبنی توجہ طلب شو
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » افغان طالبان کی ہٹ دھرمی برقرار، پاکستان کے مطالبات پوری طرح تسلیم کرنے کو تیار نہیں، ذرائع
    افغانستان

    افغان طالبان کی ہٹ دھرمی برقرار، پاکستان کے مطالبات پوری طرح تسلیم کرنے کو تیار نہیں، ذرائع

    اکتوبر 28, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Afghan Taliban's stubbornness remains, not ready to fully accept Pakistan's demands, sources say
    ثالث ممالک کی جانب سے فریقین کو دوبارہ مذاکرات پر آمادہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ذرائع
    Share
    Facebook Twitter Email

     پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان تین روز جاری رہنے والے مذاکرات کا کابل انتظامیہ کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے اب تک کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا، ذرائع کے مطابق طالبان وفد کے کابل انتظامیہ سے بار بار رابطے ، ہر بار رابطے پر مؤقف بدل جاتا ہے ۔

    استنبول: سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان تین روز سے مذاکرات جاری تھے، اب بے نتیجہ ختم ہو گئے ہیں، ثالث ممالک کی جانب سے فریقین کو دوبارہ مذاکرات پر آمادہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔

    ذرائع نے بتایا کہ استنبول میں تیسرے دن مذاکرات 18 گھنٹے تک جاری رہے، 18 گھنٹوں کے دوران افغان طالبان کے وفد نے متعدد بار پاکستان کے خوارج ٹی ٹی پی اور دہشت گردی کے خلاف مصدقہ اور یقینی کارروائی کے منطقی اور جائز مطالبے سے اتفاق کیا ۔

    ذرائع کے مطابق ترکیہ اور قطر کےمیزبانوں کی موجودگی میں بھی افغان وفد نے اس مرکزی مسئلہ کو تسلیم کیا، تاہم ہر مرتبہ کابل سے ملنے والی ہدایات کے باعث افغان طالبان کے وفد کا مؤقف بدل جاتا، مذاکرات کے دوران کابل سے ملنے والے غیر منطقی اور نا جائز مشورے ہی بات چیت کے بے نتیجہ رہنے کے ذمہ دار ہیں ۔

    ذرائع نے زور دیا کہ پاکستان اور میزبان انتہائی مدبرانہ اور سنجیدہ طریقے سے اب بھی ان پیچیدہ معاملات کو حل کرنا چاہتے ہیں، اب بھی ایک آخری کوشش جاری ہے کہ باوجود طالبان کی ہٹ دھرمی کسی طرح اس معاملے کو منطق اور بات چیت سے حل کر لیا جائے اور مذاکرات ایک آخری دور کی جانب بڑھ رہے ہیں ۔

    قبل ازیں ذرائع نے بتایا تھا کہ مذاکرات میں پاکستان اپنے پیش کردہ منطقی مطالبات پر قائم ہے تاہم افغان طالبان کا وفد پاکستانی مطالبات کو پوری طرح تسلیم کرنےکو تیار نہیں، پاکستانی وفد کا مؤقف بدستور منطقی، مضبوط اور امن کے لیے ناگزیر ہے، میزبان ممالک بھی تسلیم کرتے ہیں کہ پاکستان کے یہ مطالبات معقول اور جائز ہیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ افغان طالبان کا وفد خود بھی سمجھتا ہے کہ ان مطالبات کو ماننا درست ہے ۔

    ذرائع نے بتایا کہ افغان طالبان کے وفد کو کابل سے کنٹرول کیا جا رہا ہے، افغان طالبان کا وفد بار بار کابل انتظامیہ سے رابطہ کر کے انہی کے احکامات کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے تاہم کابل انتظامیہ سے کوئی حوصلہ افزا جواب نہیں آ رہا جس سے تعطل پیدا ہو رہا ہے ۔

    ذرائع کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ کابل میں کچھ عناصر کسی اور ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں ۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی وفد نے بارہا یہ نکتہ واضح کیا ہےکہ ان مطالبات کو تسلیم کرنا سب کے مفاد میں ہے جبکہ میزبان ممالک نے بھی افغان وفد کو یہ بات سمجھائی ہے ۔

    پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوا تھا جس میں دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر پر اتفاق کیا گیا تھا، مذاکرات کا دوسرا دور چند روزقبل استنبول میں ہوا تھا جس میں پہلے دور میں طے پانے والے نکات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا ۔

    سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے افغان حکام کو دہشت گردی کی روک تھام کا جامع پلان دیا تھا جبکہ اس حوالے سے وزیر دفاع خواجہ نے کہا تھا کہ افغان طالبان کے پاس دو ہی آپشن ہیں یا تو امن کے ساتھ رہیں یا پھر ہماری ان کے ساتھ کھلی جنگ ہے

    ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ یوں لگتا ہے کہ کابل میں کچھ عناصر کسی اور ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ پاکستانی وفد کا مؤقف بدستور منطقی، مضبوط اور امن کے لیے ناگزیر ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبرپختونخوا اسمبلی میں باجوڑ آپریشن روکنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی، مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا

    اکتوبر 27, 2025

    فیلڈ مارشل عاصم منير کی اردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات، دفاعی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے پر غور

    اکتوبر 27, 2025

    استنبول مذاکرات، پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی میں توسیع اور قیدیوں کے تبادلے سمیت بعض معاملات پر پیشرفت

    اکتوبر 27, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    افغان طالبان کی ہٹ دھرمی برقرار، پاکستان کے مطالبات پوری طرح تسلیم کرنے کو تیار نہیں، ذرائع

    اکتوبر 28, 2025

    خیبرپختونخوا اسمبلی میں باجوڑ آپریشن روکنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور

    اکتوبر 27, 2025

    آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی، مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا

    اکتوبر 27, 2025

    فیلڈ مارشل عاصم منير کی اردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات، دفاعی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے پر غور

    اکتوبر 27, 2025

    استنبول مذاکرات، پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی میں توسیع اور قیدیوں کے تبادلے سمیت بعض معاملات پر پیشرفت

    اکتوبر 27, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.