اسلام آباد: افغان طالبان رجیم کی پشت پناہی میں پاکستان کے خلاف افغان سرزمین کا دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے استعمال ایک کھلی حقیقت ہے.
پاکستان کے خلاف بھارتی سرپرستی میں افغان سرزمین کا استعمال اب کوئی پوشیدہ بات نہیں ہے۔
عالمی سطح پر طالبان حکومت کی جانب سے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی پشت پناہی کی بارہا تصدیق کی جا چکی ہے۔
بھارت کے کرنل (ر) راجیش پاور بھی بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کی پشت پناہی کا اعتراف کر چکا ہے۔
بھارتی فوج کے ریٹائرڈ کرنل راجیش پاور کے مطابق فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کو پاکستان میں دہشتگردی کیلئے افغان سرزمین، بھارتی مالی معاونت اور اسرائیلی انٹیلیجنس کی مدد حاصل ہے۔
افغانستان کے لیے برطانیہ کے خصوصی نمائندے نے بھی پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے افغان طالبان کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب کر دیا۔
افغانستان کیلئے برطانیہ کے خصوصی نمائندے رچرڈ لنڈسے نے افغان ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ طالبان رجیم کی سرپرستی میں فتنہ الخوارج (ٹی ٹی پی) پاکستان میں دہشتگرد کارروائیاں کر رہی ہے۔
افغانستان میں دہشتگردوں کو تربیت، ہتھیاروں کی فراہمی اور مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔
دفاعی ماہرین کے مطابق بھارت اور افغانستان طویل عرصے سے پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کی سرپرستی کر رہے ہیں۔
پیر, اکتوبر 5, 2026
بریکنگ نیوز
- افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس، پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی اجلاس میں شرکت
- خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
- سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع
- اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
- 24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت
- ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور
- ایشین گیمز اختتام پذیر، چین بازی لے گیا، پاکستان 10 میڈلز کے ساتھ 29ویں نمبر پر رہا
- وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لکی مروت سے لانگ مارچ کا آغاز کردیا

