پشاور: کرپٹو کرنسی اور ٹریڈنگ میں شہریوں کو لوٹنے کے اسکینڈل میں ملزم کا بینک اکاؤنٹ منجمد کردیا گیا۔
احتساب عدالت نے کرپٹو کرنسی، فاریکس ٹریڈنگ اور دیگر سرمایہ کاری کے نام پر سیکڑوں شہریوں سے کروڑوں روپے بٹورنے کے مقدمے میں مرکزی ملزم محمد نعمان کے بینک اکاؤنٹ کو منجمد کرنے کی توثیق کر دی ہے۔
احتساب عدالت کے جج محمد حامد مغل نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے ملزم محمد نعمان کی کمپنی "Grown Star (Private) Ltd” کے بینک اکاؤنٹ کو منجمد کرنے کا حکم برقرار رکھا۔
سپیشل پراسیکیوٹر حبیب اللہ بیگ کے مطابق اس اکاؤنٹ میں غیر قانونی ذرائع سے حاصل کیے گئے تقریباً 22 لاکھ روپے موجود ہیں۔
پراسیکیوشن کے مطابق ملزم محمد نعمان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر Prpal.com کے نام سے ایک آن لائن پلیٹ فارم قائم کیا، جس کے ذریعے کرپٹو کرنسی، فاریکس ٹریڈنگ اور تعمیراتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کے جھوٹے دعوے کر کے 131 افراد سے مجموعی طور پر 602 ملین روپے وصول کیے۔
سپیشل پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ اس سے قبل بھی احتساب عدالت ملزم کی جانب سے خریدی گئی 2 گاڑیاں منجمد کرنے کا حکم دے چکی ہے۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد بینک اکاؤنٹ منجمد رکھنے کی توثیق کرتے ہوئے ہدایت کی کہ فیصلے کی تشہیر اخبارات میں کی جائے اور متعلقہ بینک حکام کو بھی فیصلے سے آگاہ کیا جائے۔
پیر, اکتوبر 5, 2026
بریکنگ نیوز
- خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
- سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع
- اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
- 24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت
- ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور
- ایشین گیمز اختتام پذیر، چین بازی لے گیا، پاکستان 10 میڈلز کے ساتھ 29ویں نمبر پر رہا
- وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لکی مروت سے لانگ مارچ کا آغاز کردیا
- وزیر داخلہ محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، گورنر راج یا ایمرجنسی کی صورت میں آئینی کردار ادا کرنے پر اتفاق

