سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں افغانستان نے پاکستانی ٹیم کو 18 رنز سے ہرادیا، افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 169 رنز بنائے جواب میں پاکستانی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنا سکی ۔
شارجہ کرکٹ گراونڈ میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کے کپتان راشد خان نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔
افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 169 رنز بنائے، ابراہیم زادران 65 اور صدیق اللہ نے 64 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے ۔
پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے شاندار باولنگ کی اور 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، صائم ایوب نے ایک وکٹ حاصل کی ۔
170 رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بناسکی،حارث رؤف نے سب سے زیادہ 34 رنز بنائے ، فخر زمان 25، سلمان آغا 20 اور صاحبزادہ فرحان نے 18 رنز بنا سکے ۔
افغانستان کی جانب سے فضل حق فاروقی، راشد خان، محمد نبی اور نور احمد نے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٹ کرکے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ، شاندار بیٹنگ پر ابراہیم زادران کو میچ کے بہترین کھلاڑی کا انعام دیا گیا ۔
واضح رہے کہ تین ملکی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دی تھی ۔