ضلع مہمند کی تحصیل پنڈیالی میں پشاور–باجوڑ شاہراہ پر ڈھنڈ کے مقام کے قریب ایک فیلڈر گاڑی گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں چار افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ چار شدید زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر یکہ غنڈ منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں مزید علاج کے لیے پشاور کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی فیلڈر گاڑی امبار کانگرہ سے یکہ غنڈ جا رہی تھی۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

