Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, دسمبر 24, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بیٹھک بدستور ناظرین میں مقبولیت برقرار رکھنے میں کامیاب ملک جی اور چند زیب کی جوڑی بیٹھک کی جان ھے۔۔۔۔۔
    • ابو دے وڑینہ پاڑہ لالیہ مازدیگردے۔۔ فوک گکوکارہ قمروجان بھی دنیا سے رخصت ھوگیئں۔۔۔
    • عروج وزوال۔۔ نثارعادل کا کل اور آج ۔۔۔ نوجوان نسل انک0و نہیں جانتی ۔۔۔۔
    • بابائے غزل کا فرزند ھونے پہ فخر کرتا ھوں انکی زیر سرپرستی بہت کچھ سیکھنے کو ملا ۔۔ ۔۔۔۔ وصال خیال
    • ایوارڈ حاصل کرنے کیلئے مجھ سے جو ڈیمانڈ کی جاتی ھے پورا نہیں کرسکتی زالے سرحدی۔۔
    • گذشتہ 10 سالوں کے دوران ضلع لکی مروت کو پسماندہ رکھنے کی تمام تر ذمہ داری پی ٹی آئ کی نااھل قیادت پہ عائد ھوتی ھے۔۔ سابق وفاقی وزیر سلیم سیف اللہ ۔۔۔۔
    • برن اینڈ پلاسٹک سرجری سنٹر کے زیراھتمام سیمنار 23 دسمبر بروز منگل پشاور میں منعقد ھورھا ھے۔
    • آرٹسٹ ایکشن مومنٹ کے زیراھتمام ( شام غزل،) 28 دسمبر کو منعقد ھوگی۔۔
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایوان صدر میں آل پارٹیز کانفرنس
    اہم خبریں

    مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایوان صدر میں آل پارٹیز کانفرنس

    اکتوبر 7, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    غزہ پر اسرائیلی مظالم کے  ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان کی جانب سے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ایوان صدر میں آل پارٹیز کانفرنس(اے پی سی)  بلائی گئی۔

    اے پی سی کا آغاز مولانا عبدالغفور حیدری کی جانب سے تلاوت کلام سے کیا گیا، آل پارٹیز کانفرنس میں تمام پارلیمانی سیاسی جماعتوں نے شرکت کی تاہم تحریک انصاف نے مسئلہ فلسطین پر ہونے والی حکومتی اے پی سی میں شرکت نہیں کی۔

    کانفرنس میں وزیر اعظم شہباز شریف، صدر مملکت آصف علی زرداری، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو ، جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سمیت کئی سیاسی رہنما شریک  ہوئے۔

    صدر زرداری آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل تمام قبضہ کیے گئے عرب علاقوں سے واپس جائے، عالمی برادری فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے میں ناکام ہوئی ہے۔ صدر کا کہنا تھا کہ ہم سلامتی کونسل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیل کو جارحیت سے روکے۔

    مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے فلسطین کے معاملے پر ایوان صدر میں آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں پر بدترین ظلم ڈھایا جا رہاہے، غزہ میں علاقے کھنڈرات بن رہے ہیں ، ماؤں کی گود سے بچے چھین کر شہید کیے جاتے ہیں ،دنیا نے عجیب طریقے کی خاموشی اختیار کی ہوئی ہے ۔

    جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مسئلہ فلسطین پر ہونے والی حکومتی اے پی سی میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 7 اکتوبر 2023  کو  حماس کے مجاہدین نے حملہ کیا،  حماس کے حملے نے فلسطین کے مسئلے کی نوعیت تبدیل کر دی۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام دوریاستی حل کی حمایت نہیں کرے گی،  دوریاستی حل کا جواز نہ شرعی، نہ سیاسی اور نہ جغرافیائی طور پر ممکن ہے۔

    حکومتی اے پی سی میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ غزہ میں 173 صحافی، 900 سے زائد ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس شہید ہوچکے ہیں، جو کچھ اسرائیل کر رہا ہے اسی نسل کشی کے سوا کوئی نام نہیں دیا جاسکتا۔ حافظ نعیم نے کہا کہ اس پلیٹ فارم سے صرف ایک آزاد فلسطینی ریاست کا پیغام جانا چاہیے،قائد اعظم کا بھی یہی مؤقف تھا کہ اسرائیل صرف ایک قابض طاقت ہے، دو ریاستی حل یا 1967 کی پوزیشن کی حمایت قائد اعظم کے اصولی مؤقف کی نفی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleکے پی ہاؤس اسلام آباد کے مختلف بلاکس کو سیل کر دیا گیا
    Next Article فلاپ مارچ اور گنڈا پور ڈراپ سین کے بعد اب پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات چیت کا جھوٹا بیانیہ
    Web Desk

    Related Posts

    وفاق خیبر پختونخوا حکومت کو 15 سال میں 8,404 ارب روپے ادا کر چکا، وفاقی وزارت خزانہ

    دسمبر 20, 2025

    9 مئی حملوں کے مزید کیسز کا فیصلہ جاری، پی ٹی آئی پنجاب کے 4 رہنماوں کو 10،10 سال قید کی سزا

    دسمبر 20, 2025

    عمران خان اور بشریٰ بی بی مجرمانہ خیانت کے مرتکب پائے گئے ، سپیشل کورٹ کا تحریری فیصلہ جاری

    دسمبر 20, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بیٹھک بدستور ناظرین میں مقبولیت برقرار رکھنے میں کامیاب ملک جی اور چند زیب کی جوڑی بیٹھک کی جان ھے۔۔۔۔۔

    دسمبر 22, 2025

    ابو دے وڑینہ پاڑہ لالیہ مازدیگردے۔۔ فوک گکوکارہ قمروجان بھی دنیا سے رخصت ھوگیئں۔۔۔

    دسمبر 22, 2025

    عروج وزوال۔۔ نثارعادل کا کل اور آج ۔۔۔ نوجوان نسل انک0و نہیں جانتی ۔۔۔۔

    دسمبر 22, 2025

    بابائے غزل کا فرزند ھونے پہ فخر کرتا ھوں انکی زیر سرپرستی بہت کچھ سیکھنے کو ملا ۔۔ ۔۔۔۔ وصال خیال

    دسمبر 22, 2025

    ایوارڈ حاصل کرنے کیلئے مجھ سے جو ڈیمانڈ کی جاتی ھے پورا نہیں کرسکتی زالے سرحدی۔۔

    دسمبر 22, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.