Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, اکتوبر 5, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس، پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی اجلاس میں شرکت
    • خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
    • سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع
    • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
    • 24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت
    • ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور
    • ایشین گیمز اختتام پذیر، چین بازی لے گیا، پاکستان 10 میڈلز کے ساتھ 29ویں نمبر پر رہا
    • وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لکی مروت سے لانگ مارچ کا آغاز کردیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » اندرونی اور بیرونی چیلنجز کے باوجود ملکی معیشت نے بہتر کارکردگی دکھائی، اقتصادی سروے پیش
    اہم خبریں جون 11, 2026

    اندرونی اور بیرونی چیلنجز کے باوجود ملکی معیشت نے بہتر کارکردگی دکھائی، اقتصادی سروے پیش

    Facebook Twitter Email
    Despite internal and external challenges, the country's economy has performed well, the Economic Survey presented
    پیٹرولیم سیکٹر میں 5 فیصد گروتھ ہوئی، جولائی تا مارچ کرنٹ اکاوئنٹ 72 ملین ڈالر مثبت رہا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
    Share
    Facebook Twitter Email

     وزیر خزانہ محمد اورنگزیب  نے قومی اقتصادی سروے پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورت حال پیدا نہ ہوتی تو جی ڈی پی گروتھ 4 فیصد سے اوپر جاتی، پاکستانی معیشت کا حجم 452 ارب ڈالر سے اوپر چلا گیا، فی کس اوسط سالانہ  آمدن 1751 ڈالر سے بڑھ کر 1901 ڈالر ہوگئی ۔

    اسلام آباد: سالانہ قومی اقتصادی سروے پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ اقتصادی سروے پورے مالی سال کی کارکردگی بیان کرتا ہے، رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں غیر یقینی صورتحال کا سامنا تھا اور مون سون کی بارشوں کی وجہ سے معشیت متاثر ہوئی جب کہ امریکا کی جانب سے دنیا کے مختلف ممالک پر ٹیرف کے نفاذ سے غیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی ۔

    محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ فری لانسرز کی برآمدات 90 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں، برآمدات میں کمی کی وجہ چاول اور چینی کی برآمدات میں ڈیڑھ ارب ڈالر کمی ہے۔ اسپورٹس کی برآمدات 3ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہیں، آئی ٹی برآمدات 4 ارب 50 کروڑ ڈالر تک پہنچ جائیں گی اور خوشی کی بات ہے کہ فیفا ورلڈکپ میں پاکستان کا بنا ہوا فٹبال استعمال ہوگا جبکہ  درآمدات میں کمی لانا ہماری ترجیح ہے ۔

     ان کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر 17 ارب 10 کروڑ ڈالر ہیں جو جون کے آخر تک زر مبادلہ کے ذخائر 18ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں جمع رقم 12.7 ارب ڈالر کی تاریخی سطح کو چھوگئی، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں انویسٹر بیس بڑھ کر 5 لاکھ 63 ہزار سے تجاوز کرگئی،رواں سال اب تک رکارڈ 11 نئی کمپنیوں کی سٹاک ایکسچینج میں لسٹنگ ہوئی، ملک میں 39,000 سے زیادہ نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 2 لاکھ 97 ہزار سے اوپر ہے ۔

    وفاقی وزیر خزانہ نے واضح کیا کہ آئی ایم ایف پروگرام صرف وفاقی حکومت نہیں بلکہ پورے ملک کے مفاد میں ہے، جبکہ خیبرپختونخوا حکومت نے بھی قومی معاشی اہداف کے حصول میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

    انہوں نے بتایا کہ حکومت بحرانوں سے نبرد آزما ہونے میں کامیاب رہی، اندرونی اور بیرونی چیلنجز کے باوجود ملکی معیشت نے بہتر کارکردگی دکھائی، معاشی ترقی کی شرح نمو3.7فیصد رہی، توقع تھی رواں مالی سال شرح نمو 4 فیصد سے زائد رہے گی ۔

    وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ کی صورت حال پیدا نہ ہوتی تو جی ڈی پی گروتھ 4 فیصد سے اوپر جاتی، پاکستانی معیشت کا حجم 452 ارب ڈالر سے اوپر چلا گیا، فی کس اوسط سالانہ  آمدن 1751 ڈالر سے بڑھ کر 1901 ڈالر ہوگئی ۔

    محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر غیر یقینی صورتحال سے بین الاقوامی معیشتوں کو بھی دھچکا لگا لیکن مشرق وسطیٰ کے بحران کے باوجود معاشی کارکردگی اچھی رہی ۔

    محمد اورنگزیب نے کہا کہ پیٹرولیم سیکٹر میں 5 فیصد گروتھ ہوئی، جولائی تا مارچ کرنٹ اکاوئنٹ 72 ملین ڈالر مثبت رہا، زرعی شعبے کی شرح نمو 2.89 فیصدرہی، ڈیری اورلائیو اسٹاک کا زرعی معیشت میں 60 فیصدحصہ ہے۔سیمنٹ سیکٹر میں 10 فیصد، فرٹیلائزر سیکٹر میں17فیصد گروتھ ہوئی، ٹیکس محصولات میں 11.3فیصد اضافہ ہوا، افراط زر میں گزشتہ2 سال میں بتدریج کمی ہوئی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleمعروف جریدے "پالیسی جنرل” نے بھارت افغانستان گٹھ جوڑ کا بھانڈا پھوڑ دیا
    Next Article چار ملکی ڈائمنڈ جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ میں پاکستان نے افغانستان کو ہراکر ٹرافی جیت لی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس، پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی اجلاس میں شرکت

    اکتوبر 5, 2026

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

    اکتوبر 5, 2026

    سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع

    اکتوبر 5, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس، پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی اجلاس میں شرکت

    اکتوبر 5, 2026

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

    اکتوبر 5, 2026

    سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع

    اکتوبر 5, 2026

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

    اکتوبر 5, 2026

    24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت

    اکتوبر 5, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.