جنوبی وزیرستان اپر: خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے بعد جنوبی وزیرستان اپر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
خیبرپختونخوا حکومتی ذرائع کے مطابق نئی صوبائی حکومت خیبرپختونخوا میں تجاوزات کے خاتمے اور عوامی سہولیات کی بحالی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان اپر میں تجاوزات کا خاتمہ کرکے عوامی راستوں کو آمدورفت کے لیے بحال کرایا جا رہا ہے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خاتمے سے لوگوں کے لیے آمدورفت آسان اور ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی۔
گورنر راج کے بعد یہ اقدام جنوبی وزیرستان اپر میں صفائی، نظم و نسق اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

