جنوبی وزیرستان: مقامی ذرائع کے مطابق اعظم ورسک کے علاقے میں مبینہ ڈرون حملہ ہوا ہے جس میں 22 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔
ہسپتال ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ 22 زخمی افراد کو زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا ہے جن میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔
سرکاری حکام اور جنوبی وزیرستان انتظامیہ کی جانب سے ڈرون حملے سے متعلق تاحال معلوم فراہم نہیں کی گئی ہیں ۔
دوسری جانب وانا ہسپتال کی جانب سے مبینہ ڈرون حملے میں زخمی ہونے والوں کی فہرست بھی جاری کی گئی ہے ، جن کی تعداد 22 ہے ۔