انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری کا دورہ مردان۔

گذشتہ شب شہید ہونے والے اے ایس آئی شاہ فیصل خان کے گھر آمد۔

(پریس ریلیز)
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری نے ضلع مردان کا دورہ کیا۔انہوں نے آر پی او آفس مردان میں ایک میٹنگ کی صدارت کی اور امن عامہ کا تفصیل سے جائزہ لیا۔ اس موقع پر گذشتہ رات ہونے والی پولیس اہلکار کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مردان پولیس حکام کو سرچ آپریشن کے ذریعے ملزمان کی فی الفور گرفتاری کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے پولیو مہم اور چہلم حضرت امام حسین کے حوالے سے بھی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور محتلف ہدایات دیں۔مردان پولیس کو درپیش نفری کی کمی کے حوالے سے فوری طور پر مختلف یونٹ سے 500اہلکاروں کی فراہمی کا اعلان کیا اور نئے اعلان شدہ تھانہ بیزو کے لئے دو عدد نئی گاڑیوں کے احکامات جاری کئے۔ مزید براں ایس پی آپریشن مردان کی تعیناتی کے لئے فوری طور پر نوٹیفیکیشن کے اجراءکے لیے ہدایات جاری کیں۔
بعدازاں آئی جی پی گذشتہ روز جرائم پیشہ عناصر کی فائرنگ سے شہید ہونے والے اے ایس آئی شاہ فیصل خان کے گھر گئے ۔جہاں انہوں نے شہید کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور شہید کی روح کے ایصال ثواب اور بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے آئی جی پی نے کہا کہ شہید اے ایس آئی شاہ فیصل خان کی قربانی رائیگاں نہیں جائیگی اور ان کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔انہوں نے اعلیٰ پولیس حکام کو ہدایت کی کہ شہید کے خاندان کا بھر پور خیال رکھا جائے اور ان کے ورثاءکو شہید پیکج جلد از جلد ادا کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اہتمام کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پولیس شہداءہمارے سر کے تاج ہیں اور ا±ن کی لازوال قربانیوں کی بدولت صوبے میں امن قائم ہواہے اور یقین دلایا کہ پولیس شہداءکے خاندانوں کو اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کی فلاح و بہود کے لئے تمام وسائل برﺅے کار لائے جائیں گے ۔ آئی جی پی نے اس عزم کابھی اعادہ کیا کہ ملکی مفاد اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائےگا۔اس موقع پر ڈی آئی جی مردان ریجن یاسین فاروق، ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ سمیت دیگر پولیس افسران بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔
آئی جی پی مرحوم صحافی رحیم اللہ یوسفزئی کی وفات پر تعزیت کے لئے ان کے گھر واقع کاٹلنگ مردان بھی گئے۔جہاں انہوں نے سوگوار خاندان کے ساتھ گہرے رنج و غم اور دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ آئی جی پی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب عطا فرمائے اور غمزدہ خاندان کویہ نا قابل تلافی نقصان صبر وتحمل سے برداشت کرنے کی توفیق عطافرمائے۔

Comments (0)
Add Comment