خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں طوفانی بارشیں،سیلاب کا الرٹ جاری

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں طوفانی بارشیں کے باعث سیلاب کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارشیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ 29 اپریل تک جاری رہے گا۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق صوبائِی دارالحکومت پشاور میں وقفے وقفے سے بارش ہورہی ہےجبکہ  ایک ملی میٹر تک بارش شہر میں ریکارڈ کی گئی ہے۔
ضلع سوات کے سیاحتی مقام مالم جبہ میں 25 اور کالام میں 23 ملی میٹر جبکہ ضلع دیر میں 22 ملی میٹر تک بارش کو ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا بھر کے مختلف اضلاع میں جاری بارشیں طول پکڑ سکتی ہیں جبکہ اس حوالے سے یہ بتایا جارہا ہے کہ 30 اپریل تک دریائے کابل اور اطراف میں سیلاب کے خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ضلع ہری پور کے وسطی علاقے اور گردونواح میں بھی شدید بارش کا سلسلہ گزشتہ روز شام سے ہی جاری ہے۔کبھی ہلکی اور کبھی تتز بارش سے سردیوں کی لہر ایک بار پھر لوٹ آئی ہے۔ لوگوں نے دوبارہ گرم ملبوسات پہننا شروع کر دیئے ہیں۔باران رحمت کے برسنے کی وجہ سے متعدد شہری اوردیہی فیڈرز ٹرپ کر گئَے ہیں اور بجلی کی روانی تاحال بند ہے۔اعلامیہ کے مطابق گزشتہ شب سے جاری بارشوں کے باعث ندی نالوں میں بھی اضافہ دیکھا جانے لگا ہے جبکہ بارشوں سے تربیلہ اور خانپورڈیم کا لیول بڑھ رہا ہے۔

دوسری طرف ضلع سوات کے میدانی اور بالائی علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے موسم سرما لوٹ آیا ہے۔ضلع سوات کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ مالاکنڈ، مینگورہ شہر، بریکوٹ، تحصیل کبل، چارباغ، خوازہ خیلہ اور مدین سمیت بیشتر اضلاع میں بارشیں جاری ہیں۔اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

Comments (0)
Add Comment