محکمہ جنگلات سیلاب زدگان کی امداد کےلئے پچاس لاکھ 86 ہزار روپے عطیہ کردیئے

پشاور(گل حیان) محکمہ جنگلات خیبرپختونخوا کے ملازمین نے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے فنڈ جمع کرلئے۔ محکمہ جنگلات کے ملازمین نے فنڈز رضاکارانہ طور پر عطیہ کئے ہیں۔
محکمہ جنگلات کے اعلیٰ حکام نے پچاس لاکھ 86ہزار روپے کا چیک وزیراعلی محمود خان کے حوالے کر دیا ۔ رقم چیف منسٹر فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع کرائی جائے گی۔ محمود خان کا کہنا تھا کہ محکمہ جنگلات کے ملازمین کا تعاون قابل ستائش ہے۔ اس قسم کے اقدامات سے سیلاب زدگان کی حوصلہ افزائی ہوگی۔
اس موقع پر محکمہ جنگلات نے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی کہ بی پی ایس 17 اور اوپر کے ملازمین نے اپنی تین دن کی تنخواہ فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع کرائی۔ بی پی ایس 16 کے ملازمین نے دو دن کی تنخواہ فلڈ ریلیف فنڈ میںجمع کرائی ہے ۔ بی پی ایس 15اور نیچے کے ملازمین نے ایک دن کی تنخواہ ریلیف فنڈز کیلئے دی۔

Comments (0)
Add Comment