پاکستانیوں کیلئے کویت سے اچھی خبر آگئی

معاہدے کے تحت سیکڑوں پاکستانیوں کو کویت میں روزگار دیا جائے گا

اسلام آباد: پاکستانیوں کیلئے کویت سے اچھی خبر آگئی. ترجمان وزارت اوورسیز پاکستانیز کا کہنا ہے کہ 208پاکستانی ہیلتھ کیئر پروفیشنلز پر مشتمل پہلی کھیپ کویت پہنچ گئی، جن میں 15 ڈاکٹرز، 152 اسٹاف نرسز، اور 41 میڈیکل ٹیکنیشنز شامل ہیں۔  15 ڈاکٹرز، 152 اسٹاف نرسز، اور 41 میڈیکل ٹیکنیشنز کویت پہنچ گئے، کویت ایئرپورٹ پر پاکستانی سفیر سجاد حیدر نے ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کا استقبال کیا۔

جولائی میں معاہدے کے تحت سیکڑوں پاکستانیوں کو کویت میں روزگار دیا جائے گا۔ خلیجی ممالک میں 10 سال بعد پاکستانی طبی عملے کا جانا ممکن ہوسکا۔ میڈیکل پروفیشنلز کا جانا او ای سی، او پی ایف اور بیورو آف امیگریشن کے اشتراک سے ممکن ہوا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز زلفی بخاری کی کویت کے سفیر عبدالرحمان سے ملاقات ہوئی تھی، معاون خصوصی نے کویت جانے والے میڈیکل پروفیشنلز سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہا کویت کو افرادی قوت برآمد کی بحالی پاکستان کے لیے تاریخی لمحہ ہے، آپ کویت میں پاکستان کے سفیر اور مزید پاکستانیوں کیلئے ملازمتوں کے حصول میں معاون ہوں گے۔

AkhbarekhyberBreaking NewsJobs in KuwaitKhyber PakhtunkhwaKhyber Pakhtunkhwa newsKP NewsKPK NewsLatest News PakhtunkhwaNews AlertNews FlashPashto News Head LinesPeshawar newsUrduUrdu News about KPUrdu News Updates
Comments (0)
Add Comment