پشاور(وحید الرحمن خلیل) صوبائی وزیر صحت وخزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ پشاور میں دو بین الاقوامی معیار کے کرکٹ گرانڈ پر کام تیزی کیساتھ جاری ہے ۔ آئندہ پی ایس ایل میچ پشاور میں کھیلے جائینگے۔
خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ و صحت تیمور سلیم جھگڑا نے حیات آباد کرکٹ گراؤنڈ کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر سیکرٹری سپورٹس بھی ان کے ساتھ موجود تھے ۔ اس دوران تیمور سلیم جھگڑا نے میڈیا سے گفتگو بھی کی ۔
تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے خود رابطہ کیا ہے ۔ چیئرمین پی سی بی نے پشاور کے کرکٹ گراؤنڈ کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ہم کوشش کررہے ہیں کہ دونوں کرکٹ تیار ہو جائیں ۔ صوبائی دارالحکومت پشاور کو دو بین الاقوامی معیار کے کرکٹ گراؤنڈ رکھنے کا اعزاز بھی حاصل ہوجائے گا۔