ہالی وڈ اسٹار ول اسمتھ نے بتایا کہ قرآن کو حرف بہ حرف پڑھا ہے۔یہ بالکل آئینے کی طرح واضح اور شفاف ہے
قرآن پاک کو ہالی وڈ اسٹار ول اسمتھ نے آئینے کی طرح شفاف قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن پاک کوگہرائی سے پڑھنے کے بعد غلط فہمیاں دور ہوجاتی ہیں۔حال ہی میں ’بگ ٹائم پوڈ کاسٹ‘ پروگرام میں انٹرویو کے دوران ول اسمتھ نے حیران کن انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ دو سال میرے لیے ایک مشکل وقت تھا۔میری توجہ جس دوران روحانیت کی تلاش میں گزری اورتمام مقدس کتابیں میں نے پڑھ لیں، یہ وہ دور میری زندگی کا تھا جب میں اپنے دل کو زیادہ سے زیادہ وسعت دینا چاہتا تھا۔
ول اسمتھ کے مطابق مجھے سادگی پسند ہے، قرآن پاک کو گزشتہ برس میں نے حرف بہ حرف پڑھا ، قرآن پاک بہت زیادہ واضح اور آئینے کی طرح شفاف ہے۔ ان سے جبسوال کیا گیا کہ قرآن پاک کو پڑھنے کے بعد انہوں نے کیا دریافت کیا؟ اس پر ول اسمتھ نے کہا کہ میں کاش بتاسکتا کہ موسیٰ کا مقدس کتاب میں کتنا ذکر ہے، میں نے قرآن میں موسیٰ اور ان کے تجربات کو پڑھا۔
ہالی وڈ اداکار کے مطابق قرآن میں جتنی بار بھی حضرت موسیٰ علیہ السلام کا ذکر ہوا ہے میں حیران رہ گیا، مجھے حضرت موسیٰ کی کہانی اور ان کے تجربے نے بہت متاثر کیا ہے۔ول اسمتھ نے دوران انٹرویو انکشاف کیاکہ میں نے قرآن کے علاوہ عیسائیت اور یہودیت کی مقدس کتابیں بھی پڑھیں اور حیران رہ گیا کہ کس طرح سے 3 مقدس کتابیں قرآن ، توریت اور بائبل ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہیں، توریت سے بائبل اور پھر قرآن پاک، میں بالکل حیران تھا کہ یہ تینوں ایک ہی کہانی کی طرح ہے، ابراہیم علیہ السلام کو انبیاءکے والد اور ان کی نسل سے اسماعیل علیہ السلام اور اسحاق علیہ السلام آئے، اس سلسلہ نبوت کی پوری تصویر کو سمجھنا بے حد خوبصورت تھا۔