لوئر دیر میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رشوت پر ایم پی اے نےنوٹس لے لیا ہے
ضلع لوئر دیر میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رشوت اور دو نمبری کی شکایات پر مقامی صوبائِی وزیر نے نوٹس لے لیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق ایم پی اے عبیدالرحمان نے بی آئی ایس پی آفس میں سرپرائز وزٹ کیا جس کی کسی کو خبر تک نہیں تھی۔اس کے بعد انہوں نے خود سائلین کے مسائل سنے۔انہوں نےاس دوران بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ثمرباغ سنٹر کے انچارج سے بھی ملاقات کی۔ملاقات میں انہوں نے انچارج سے رشوت خور عناصر کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔انچارج پر انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ رشوت خور ملازمین کو ہٹا دیا جائے۔