پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے سابق وزیراعظم عمران خان کی تقاریر، بیانات، براڈ کاسٹ اور ٹیلی کاسٹ پر پابندی عائد کردی۔ پیمرا کے احکامات کے مطابق ٹی وی چینلز عمران خان کا براہ راست، ریکارڈڈ بیان اور تقاریر نشر نہیں کرسکتے۔ پیمرا نے عمران خان کی تقاریر، بیانات پرپابندی سےمتعلق سیٹلائٹ چینلز کو احکامات جاری کیے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان مسلسل ریاستی اداروں کےخلاف بےبنیادالزامات لگارہےہیں، ان کی تقاریربراہ راست یاریکارڈڈ نہیں چلائی جائیں گی۔
پیمرا نوٹیفکیشن کے مطابق عمران خان اشتعال انگیزبیانات کے ذریعے ریاستی اداروں اور افسران کے خلاف نفرت پھیلارہے ہیں، وہ اداروں کے خلاف بے بنیاد الزامات اور نفرت انگیز گفتگو کررہے ہیں، ان کی گفتگو سے امن و امان کی صورتحال خراب ہوسکتی ہے۔
پیمرا کا کہنا ہے کہ عمران خان کا بیان ،گفتگو یا خطاب لائیو ہو یا ریکارڈ ٹی وی چینلز نشر نہیں کرسکتے اور ان کی تقاریر، بیانات پر پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔