لیویز حکام نے بتایا ہے کہ خضدار میں قومی شاہراہ پر کھوڑی کے مقام پر ایک گاڑی کے اندر دھماکہ ہوا ہے ۔
لیویز حکام کے مطابق دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہو گئے ۔
حکام نے بتایا کہ دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے کھڑی کار میں نصب کیا گیا تھا ۔
لیویز حکام کا کہنا ہے کہ سڑک کنارے بس کے گزرتے ہی دھماکہ ہوا، جاں بحق اور زخمی مسافر بس میں سوار تھے ۔
حکام نے کہا کہ زخمیوں کو ٹراما سینٹر خضدار منتقل کر دیا گیا ہے جہاں بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔