Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, جولائی 25, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل پانچويں روز بھی اضافہ
    • وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے سکائی 47 ڈیٹا سینٹر ’’قراقرم ون‘‘ کا افتتاح کردیا
    • ٹانک میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کے بعد دھماکہ، 15 اہلکار شہید، جوابی کارروائی میں 12 دہشتگرد ہلاک
    • پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں میں بھارت کا ہاتھ بالکل واضح ہے: وزیراعظم شہبازشریف
    • خیبرپختونخوا: بارشوں اور فلش فلڈ سے 28 افراد جاں بحق، 29 زخمی، پی ڈی ایم اے
    • اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی ملاقات: دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال
    • مستونگ میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن: وزیر داخلہ محسن نقوی کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
    • وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی، کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ مقرر
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ملکی دفاع کیلئے تیار ہیں، کسی بھی مہم جوئی کا طاقت کیساتھ جواب دیا جائے گا، آرمی چیف
    فیچرڈ

    ملکی دفاع کیلئے تیار ہیں، کسی بھی مہم جوئی کا طاقت کیساتھ جواب دیا جائے گا، آرمی چیف

    فروری 4, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    The country is ready for defense, any adventure will be answered with force, Army Chief
    کورکمانڈرز کانفرنس نے درپیش خطرات کا مفصل جائزہ لیتے ہوئے علاقائی اور داخلی سلامتی کے منظر نامے پر روشنی ڈالی، آئی ایس پی آر
    Share
    Facebook Twitter Email

    راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیرصدارت267 ویں کورکمانڈرز کانفرنس میں شرکا نے مادرِ وطن کے امن و استحکام کے لیے شہدائے افواجِ پاکستان، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پاکستانی شہریوں کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔

    فورم نے درپیش خطرات کا مفصل جائزہ لیتے ہوئے علاقائی اور داخلی سلامتی کے منظر نامے پر روشنی ڈالی، شرکا کانفرنس نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور ورکنگ باؤنڈری کے ساتھ موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے یوم یکجہتی کشمیر(5فروری2025ء) کے موقع پر کشمیر کے پُرعزم لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا، فورم نے بھارت کی جانب سے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی اور انہیں خطے کے امن اور استحکام کے لیے ایک سنگین خطرہ قرار دیا ۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شرکا کانفرنس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لیے ان کی جدوجہد میں پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ۔

    شرکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزیوں سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا، فورم نے بھارتی فوجی قیادت کے حالیہ ناعاقبت اندیش اور اشتعال انگیز بیانات کا بھی سخت نوٹس لیا اور انہیں غیر ذمہ دارانہ اور علاقائی استحکام کے لیے نقصان دہ قرار دیا ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج ملکی خودمختاری اور سالمیت کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہے، بھارتی فوج کے یہ کھوکھلے بیانات ان کی بڑھتی ہوئی مایوسی کی نشاندہی کرتے ہیں ۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کے بیانات اپنے عوام اور عالمی برادری کی توجہ بھارت کی اندرونی خلفشار اور اُس کی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے ہیں، کسی بھی مہم جوئی کا پاکستان مکمل طاقت کے ساتھ جواب دے گا ۔

    ترجمان پاک فوج کا مزید کہا تھا کہ آخر میں فورم نے دہشتگردوں کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین کے مسلسل استعمال پر گہری تشویش کا اظہار کیا،فورم نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ عبوری افغان حکومت فتنہ الخوارج کی موجودگی سے انکار کے بجائے اس کے خلاف ٹھوس اور عملی اقدامات کرے ۔

    فورم نے واضح کیا کہ افغانستان اور دہشتگردوں کے ضمن میں جاری شدہ تمام ضروری اقدامات اور حکمت عملی کو جاری رکھا جائے گا جو پاکستان اور اُس کے عوام کے تحفظ کو یقینی بناتے ہیں جبکہ فورم نے بلوچستان میں عوام پر مرکوز سماجی و اقتصادی ترقی کے اقدامات کو تیز کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ احساس محرومی کے من گھڑت بیانیے کی نفی کی جا سکے ۔

    فورم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ کسی کو بھی بلوچستان میں امن کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، غیر ملکی پشت پناہی کرنے والی پراکسیز کی بلوچستان کے نوجوانوں کو گمراہ کرنے اور انتہا پسندی پر مائل کرنے کے مذموم عزائم کو بلوچستان کے عوام کی غیر متزلزل حمایت سے ناکام بنایا جائے گا ۔

    تمام فارمیشنوں کی آپریشنل تیاریوں کی تعریف کرتے ہوئے آرمی چیف نے مشن پر مبنی تربیت، بہتر فوجی تعاون، روایتی اور انسداد دہشت گردی کی مد میں مشترکہ مشقوں کے انعقاد کی اہمیت پر زور دیا ۔

    کانفرنس کے اختتام پر آرمی چیف نے اس بات کا اعادہ کیا کہ عسکری قیادت قوم کو درپیش کثیرالجہتی چیلنجز سے مکمل طور پر آگاہ ہے اور قابلِ فخر عوام کی بھرپور حمایت کے ساتھ اپنی آئینی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleاسلام آباد راولپنڈی سے افغان مہاجرین کی بے دخلی کا فیصلہ
    Next Article بانی پی ٹی آئی نے خط کے نام پر ایک اور ناکام ڈرامہ کرنے کی کوشش کی، سیکیورٹی ذرائع
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل پانچويں روز بھی اضافہ

    جولائی 24, 2026

    وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے سکائی 47 ڈیٹا سینٹر ’’قراقرم ون‘‘ کا افتتاح کردیا

    جولائی 24, 2026

    ٹانک میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کے بعد دھماکہ، 15 اہلکار شہید، جوابی کارروائی میں 12 دہشتگرد ہلاک

    جولائی 24, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل پانچويں روز بھی اضافہ

    جولائی 24, 2026

    وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے سکائی 47 ڈیٹا سینٹر ’’قراقرم ون‘‘ کا افتتاح کردیا

    جولائی 24, 2026

    ٹانک میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کے بعد دھماکہ، 15 اہلکار شہید، جوابی کارروائی میں 12 دہشتگرد ہلاک

    جولائی 24, 2026

    پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں میں بھارت کا ہاتھ بالکل واضح ہے: وزیراعظم شہبازشریف

    جولائی 24, 2026

    خیبرپختونخوا: بارشوں اور فلش فلڈ سے 28 افراد جاں بحق، 29 زخمی، پی ڈی ایم اے

    جولائی 24, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.