Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, اکتوبر 10, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • امن کا نوبیل انعام وینزویلا کی خاتون کے نام، امریکی صدر ٹرمپ ایک بار پھر محروم
    • افغان دارالحکومت کابل میں نامعلوم بمبار طیاروں کا فضائی حملہ
    • اسرائیلی کابینہ نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی منظوری دیدی
    • بنوں: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں انتہائی مطلوب 2 دہشت گرد ہلاک
    • اورکزئی حملے میں ملوث تمام 30 دہشتگرد ہلاک کردیئے، ترجمان پاک فوج
    • وفاقی کابینہ کی پاک سعودی عرب باہمی سٹریٹجک دفاعی معاہدے کی توثیق، اب دہشت گردی سے متعلق ٹھوس فیصلے کرنے ہیں، وزیراعظم شہبازشریف
    • دوبارہ وزارت اعلیٰ کی پیش کش قبول نہیں کروں گا، علی امین گنڈا پور
    • سہیل آفریدی کو خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کی سپورٹ کیلئے لایا گیا ہے،وزیر اطلاعات عطا تارڑ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » قومی خود مختاری پر حملہ ہوا تو بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر
    اہم خبریں

    قومی خود مختاری پر حملہ ہوا تو بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

    مئی 5, 2025Updated:مئی 5, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Army Chief: If national sovereignty is attacked, a full response will be given
    پاکستان کے عوام کی مکمل حمایت سے دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، آرمی چیف
    Share
    Facebook Twitter Email

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے واضح کیا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کو چیلنج کیا گیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا ۔

    راولپنڈی: آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل ہیڈ کوارٹر میں بلوچستان سے متعلق نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر نےکہا کہ بلوچستان کی سماجی اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے پر حکومت کی مسلسل توجہ ہے، کئی ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات بلوچستان کے عوام تک پہنچنا شروع ہو چکے ہیں ۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے لوگوں خصوصاً نوجوانوں میں شعور بیدار کرنے میں سول سوسائٹی کے ارکان کا کردار قابل تعریف ہے، اب نوجوانوں نے ترقی کو خوشحالی کی طرف لے جانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہے ۔

    سربراہ پاک فوج نے اس بات پر زور دیا کہ غیر ملکی سپانسرڈ دہشت گردی بلوچستان کی سلامتی اور ترقی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے، جو تشدد کو ہوا دینے، خوف و ہراس پھیلانے اور صوبے کو غیر مستحکم کرنےکے درپے ہیں، ان دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائےگا ۔

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب، فرقے یا انسانیت سے کوئی تعلق نہیں  اور اس کا مقابلہ غیر متزلزل قومی اتحاد کے ساتھ کرنا چاہیے، جو دہشت گرد گروہ بلوچ شناخت کے نام پر دہشت گردی کا ارتکاب کرتے ہیں تاکہ اپنے سازشی ایجنڈے کو آگے بڑھا سکیں، وہ عناصر بلوچ غیرت اور حب الوطنی پر دھبہ ہیں ۔

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، تاہم اگر پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی گئی تو پاکستان اپنے قومی وقار اور اپنے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے پوری قوت سے جواب دے گا ۔

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پاکستانی عوام کی مکمل حمایت سے دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleجناح ہاؤس حملے میں غفلت برتنے پر فوج کے کورکمانڈر سمیت 3 اعلیٰ افسران کو بغیر پنشن و مراعات ریٹائر کیا گیا، اٹارنی جنرل
    Next Article خیبر پختونخوا میں سيکیورٹی فورسز کی 3 مختلف کارروائیاں، 8 دہشتگرد ہلاک، ایک جوان شہید
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    امن کا نوبیل انعام وینزویلا کی خاتون کے نام، امریکی صدر ٹرمپ ایک بار پھر محروم

    اکتوبر 10, 2025

    افغان دارالحکومت کابل میں نامعلوم بمبار طیاروں کا فضائی حملہ

    اکتوبر 10, 2025

    اسرائیلی کابینہ نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی منظوری دیدی

    اکتوبر 10, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    امن کا نوبیل انعام وینزویلا کی خاتون کے نام، امریکی صدر ٹرمپ ایک بار پھر محروم

    اکتوبر 10, 2025

    افغان دارالحکومت کابل میں نامعلوم بمبار طیاروں کا فضائی حملہ

    اکتوبر 10, 2025

    اسرائیلی کابینہ نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی منظوری دیدی

    اکتوبر 10, 2025

    بنوں: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں انتہائی مطلوب 2 دہشت گرد ہلاک

    اکتوبر 10, 2025

    اورکزئی حملے میں ملوث تمام 30 دہشتگرد ہلاک کردیئے، ترجمان پاک فوج

    اکتوبر 10, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.