Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, مارچ 17, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایندھن کی بچت اور کفایت شعاری اقدامات پر جائزہ اجلاس
    • خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اور بارش کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
    • اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغان طالبان قیادت پر سفری اور مالی پابندیاں عائد کر دیں
    • متحدہ عرب امارات پر حملوں میں ایک اور پاکستانی جاں بحق
    • افغانستان میں دہلی کی مداخلت اور پاکستان.. تحریر: ڈاکٹر حمیرا عنبرین
    • کراچی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کامیابی: بی ایل اے کے اہم کمانڈر سمیت چار دہشتگرد ہلاک
    • ایران کا آپریشن وعدہ صادق 4، اسرائیل اور امریکی اہداف پر حملوں کی نئی لہر
    • آپریشن غضب للحق، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے جاری ، کابل میں ایمونیشن اور ٹیکنیکل انفراسٹرکچر تباہ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وارنٹ گرفتاری جاری
    اہم خبریں

    شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وارنٹ گرفتاری جاری

    ستمبر 10, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Arrest warrant of Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa issued in case of recovery of liquor and arms
    علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر کے 17 ستمبر کو عدالت کے روبرو پیش کیا جائے، عدالت کا حکم
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد کی مقامی عدالت نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے  وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ، عدالت نے علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکت 17 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم بھی دیدیا ۔

    اسلام آباد: جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کی ۔

    وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے کوئی عدالت میں پیش نہ ہوا جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے حکم دیا کہ علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر کے 17 ستمبر کو عدالت کے روبرو پیش کیا جائے ۔

    بعدازاں علیٰ امین گنڈا پور کے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد ان کے وکیل راجہ ظہور الحسن عدالت میں پیش ہوئے اور جج سے مکالمہ کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔

    جج مبشر حسن چشتی نے جواب دیا کہ آپ ملزم پیش کریں میں وارنٹ منسوخ کردوں گا جس پر وکیل راجہ ظہور الحسن نے کہا کہ سر اب تو میڈیا پر چل گیا ہے، ملزم کی سبکی تو ہو گئی، اس پر معزز جج بولے میں میڈیا کو کیا کہہ سکتا ہوں؟ آپکا کوئی جونیئر بھی آکر تاریخ لے لیتا تو میں کیس رکھ لیتا ۔

    بعدازاں جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی ۔

    واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف یہ مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ بارہ کہو میں درج ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleایشیا کپ، افتتاحی میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے ہرادیا
    Next Article اسرائیلی حملہ ریاستی دہشت گردی ہے، محض مذمت پر اکتفا نہیں کرینگے بھرپور ردعمل دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں، قطری وزیراعظم
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایندھن کی بچت اور کفایت شعاری اقدامات پر جائزہ اجلاس

    مارچ 17, 2026

    خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اور بارش کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

    مارچ 17, 2026

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغان طالبان قیادت پر سفری اور مالی پابندیاں عائد کر دیں

    مارچ 17, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایندھن کی بچت اور کفایت شعاری اقدامات پر جائزہ اجلاس

    مارچ 17, 2026

    خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اور بارش کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

    مارچ 17, 2026

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغان طالبان قیادت پر سفری اور مالی پابندیاں عائد کر دیں

    مارچ 17, 2026

    متحدہ عرب امارات پر حملوں میں ایک اور پاکستانی جاں بحق

    مارچ 17, 2026

    افغانستان میں دہلی کی مداخلت اور پاکستان.. تحریر: ڈاکٹر حمیرا عنبرین

    مارچ 17, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.