Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اکتوبر 15, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • افغانستان سے ایران منشیات سمگلنگ: طالبان رجیم میں چار گنا تشویشناک اضافہ
    • بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3: مستونگ میں 2 دہشت گرد ہلاک، 104 غیرقانونی افغان شہری گرفتار
    • گورنر خیبرپختونخوا کی محکمہ اطلاعات کو مثبت تشخص اجاگر کرنے اور منفی پروپیگنڈے کا جواب دینے کی ہدایت
    • پشاور سکول سانحہ: ریسکیو حکام اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ابتدائی رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال
    • سی پیک مغربی روٹ: بلوچستان میں 310 ارب کے منصوبے، 718 کلومیٹر شاہراہوں پر پیشرفت
    • انٹیلی جنس رپورٹ: خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے بعد احتجاجی سرگرمیاں محدود رہیں
    • سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
    • امریکی سفارتخانے کی ناظم الاُمور نیٹلی اے بیکر کی جانب سے پشاور سانحہ پر گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پشاور نے کراچی کو 159 رنز کے بڑے مارجن سے ہراکر پی ايس ايل میں تاریخ رقم کرلی
    کھیل اپریل 9, 2026

    پشاور نے کراچی کو 159 رنز کے بڑے مارجن سے ہراکر پی ايس ايل میں تاریخ رقم کرلی

    Facebook Twitter Email
    Peshawar made history in PSL by defeating Karachi by a huge margin of 159 runs
    کراچی کنگز کی ٹیم 247 رنز کے ہدف کے جواب میں 87 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

     پاکستان سپر لیگ 11 کے 17 ویں میچ میں پشاور  زلمی نے کراچی کنگز کو 159 رنز کے بڑے مارجن  سے  ہراکر ایونٹ کی سب سے بڑی فتح حاصل کرکے تاریخ رقم کرلی ۔

    کراچی میں کھیلے گئے پی ایس ایل الیون کے اہم میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔

    پشاور زلمی نے کوسال مینڈس اور کپتان بابراعظم  کی شاندار اننگز کی بدولت کراچی کنگز کو جیت کیلئے 247 رنز کا ہدف دیا،کوسال مینڈس نے 109 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ بابر اعظم 87 رنز بناکر ناقابل شکست رہے ۔

    بابر اعظم اور کوسال مینڈس کے درمیان پی ایس ایل کی تاریخ کی سب سے بڑی شراکت داری قائم ہوئی، اس جوڑی نے دوسری وکٹ پر 191 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی ۔

    اس کے علاوہ عبدالصمد نے جارحانہ اننگز کھیل کر 12 گیندوں پر 40 رنز بنائے جس میں 4 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے، کراچی کنگز کی جانب سے عباس آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

    کراچی کنگز کی ٹیم 247 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 87 رنز پر آؤٹ ہوگئی،کراچی کنگز کے اعظم خان 25 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے ۔

    پشاور زلمی کی جانب سے ناہید رانا، افتخار احمد اور سفیان مقیم نے3،3 کھلاڑی آؤٹ کیے، شاندار سنچری سکور کرنے پر کوسال مینڈس میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبلاول بھٹو زرداری کا وزیر اعظم شہباز شریف کو ٹیلیفون، امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی کاوشوں کی تعریف
    Next Article ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کے بعد پاکستان توجہ کا مرکز بن گیا، تاریخی مذاکرات آج اسلام آباد میں ہورہے ہیں
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا کو 82 رنز سے شکست دیدی

    اکتوبر 11, 2026

    پاکستان کی سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاندار فتح، سیریز میں ایک صفر کی برتری

    اکتوبر 9, 2026

    پاکستان اور سری لنکا ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

    اکتوبر 8, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    افغانستان سے ایران منشیات سمگلنگ: طالبان رجیم میں چار گنا تشویشناک اضافہ

    اکتوبر 15, 2026

    بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3: مستونگ میں 2 دہشت گرد ہلاک، 104 غیرقانونی افغان شہری گرفتار

    اکتوبر 15, 2026

    گورنر خیبرپختونخوا کی محکمہ اطلاعات کو مثبت تشخص اجاگر کرنے اور منفی پروپیگنڈے کا جواب دینے کی ہدایت

    اکتوبر 15, 2026

    پشاور سکول سانحہ: ریسکیو حکام اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ابتدائی رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

    اکتوبر 15, 2026

    سی پیک مغربی روٹ: بلوچستان میں 310 ارب کے منصوبے، 718 کلومیٹر شاہراہوں پر پیشرفت

    اکتوبر 15, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.