Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, ستمبر 28, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • داعش کمانڈر محمد احسانی ہلاک
    • باجوڑ میں دہشتگردوں کا چھوڑا بارودی مواد پھٹنے سے 3 بچے شہید، 5 زخمی
    • ملالہ یوسفزئی کا غزہ کے متاثرین کی مدد کا اعلان
    • نیمگڑے روح۔۔ میں میرا کردار میری حقیقی زندگی کے اردگرد ھے۔ ڈولفن آیان
    • مینہ شمس کا خیبر سحر ھر خاص وعام کا پسندیدہ بامقصد اور خوشگوارشو
    • سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران ہلاک دہشتگردوں میں ایک بنگلہ دیشی شہری بھی شامل
    • ایشیاکپ فائنل میں بھارت نے پاکستانی ٹیم کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی
    • لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 17 دہشتگرد ہلاک
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ایشیاکپ فائنل میں بھارت نے پاکستانی ٹیم کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی
    اہم خبریں

    ایشیاکپ فائنل میں بھارت نے پاکستانی ٹیم کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی

    ستمبر 28, 2025Updated:ستمبر 28, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    India defeated Pakistan in the Asia Cup final
    پاکستان کے 147 رنز کا ہدف بھارت نے آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے کامیابی حاصل کی ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

     بھارت نے ایشیا کپ ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی، پاکستان کے 147 رنز کا ہدف بھارت نے 19.4 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے کامیابی حاصل کی ۔

    دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے فائنل میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کی پوری  ٹیم 19 اعشاریہ ایک اوور میں 146 رنز پر آؤٹ ہوگئی ۔

    پاکستان کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی صاحبزادہ فرحان تھے جنہوں نے 38 گیندوں پر 57 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور 84 کے مجموعی سکور پر  ورون کی گیند پر کیچ  آؤٹ ہوئے ۔

    ان کے بعد آنے والے صائم ایوب 113 کے مجموعی سکور پر 14 رنز بنا کر کلدیپ کا شکار بنے، دوسری وکٹ گرنے کے بعد پاکستانی بیٹرز کی لائن لگ گئی اور باقی 8 کھلاڑی صرف 33 رنز پر آؤٹ ہوگئے ۔

     صائم ایوب کے بعد محمد حارث بھی بغیر کوئی رنز بنائے آوٹ ہوگئے ۔،126 کے سکور پر فخر زمان بھی ورون کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 35 گیندوں پر 46 رنز بنائے، 131 کے اسکور پر حسین طلعت بھی آؤٹ ہوگئے، وہ صرف ایک رن بناسکے ۔

    ان کے بعد سلمان آغا بھی 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، ان کے بعد شاہین آفریدی اور فہیم اشرف بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے،حارث رؤف اور محمد نواز نے 6،6 رنز بنائے ۔

    بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 4 وکٹیں حاصل کیں، جسپرٹ بومرا، ورون چکرورتی  اور ایکشر پٹیل نے 2،2 وکٹیں لیں ۔

    بھارت نے مقررہ ہدف 19.4 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے ٹرافی اپنے نام کرلی ، بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ تیلک ورما نے 69 ، شیوان دوبے 33 اور سنجو سیمسن نے 24 رنز کی اننگز کھیلی ۔

    پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے 3، شاہین شاہ آفریدی او ابرار احمد نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleلکی مروت میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 17 دہشتگرد ہلاک
    Next Article سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران ہلاک دہشتگردوں میں ایک بنگلہ دیشی شہری بھی شامل
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    باجوڑ میں دہشتگردوں کا چھوڑا بارودی مواد پھٹنے سے 3 بچے شہید، 5 زخمی

    ستمبر 28, 2025

    سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران ہلاک دہشتگردوں میں ایک بنگلہ دیشی شہری بھی شامل

    ستمبر 28, 2025

    لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 17 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 27, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    داعش کمانڈر محمد احسانی ہلاک

    ستمبر 28, 2025

    باجوڑ میں دہشتگردوں کا چھوڑا بارودی مواد پھٹنے سے 3 بچے شہید، 5 زخمی

    ستمبر 28, 2025

    ملالہ یوسفزئی کا غزہ کے متاثرین کی مدد کا اعلان

    ستمبر 28, 2025

    نیمگڑے روح۔۔ میں میرا کردار میری حقیقی زندگی کے اردگرد ھے۔ ڈولفن آیان

    ستمبر 28, 2025

    مینہ شمس کا خیبر سحر ھر خاص وعام کا پسندیدہ بامقصد اور خوشگوارشو

    ستمبر 28, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.