پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب کے حکام نے کہا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ۔
لاہور: پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی میں سیلاب سے متاثرہ علاقے گئے ہوئے تھے کہ اسی دوران انہیں دل کا دورہ پڑا جس سے وہ انتقال کر گئے ۔
پی ڈی ایم اے پنجان کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مرحوم فرقان احمد کی لاش کو سپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ راوی، چناب اور ستلج کے بپھرنے کے باعث پنجاب میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کے بعد کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز ٹیم کے ہمراہ اپنے اپنے علاقوں میں ڈیوٹی پر موجود ہیں ۔