Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, نومبر 10, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • لوئر دیر میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ، مقدمہ درج، تحقیقات شروع
    • جنوبی وزیرستان میں وانا کیڈٹ کالج پر حملہ ناکام، حملہ آور 2 دہشتگرد ہلاک
    • 27 ویں آئینی ترمیم سینیٹ میں دو تہائی اکثریت سے منظور
    • خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، 20 دہشتگرد ہلاک
    • بلوچستان میں دفعہ 144نافذ، موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی
    • 27ویں ترمیم میں وفاق کی مضبوطی، ملکی مفاد اور گورننس بہتر بنانے کیلئے ہے، یہ مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے، وزیراعظم شہبازشریف
    • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت اسلام آباد میں مقدمہ درج
    • مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی متفقہ منظوری دے دی، کل سینیٹ میں پیش کی جائے گی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » جنوبی وزیرستان میں وانا کیڈٹ کالج پر حملہ ناکام، حملہ آور 2 دہشتگرد ہلاک
    اہم خبریں

    جنوبی وزیرستان میں وانا کیڈٹ کالج پر حملہ ناکام، حملہ آور 2 دہشتگرد ہلاک

    نومبر 10, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Attack on Wana Cadet College in South Waziristan foiled, 2 terrorists killed
    پاکستان دہشت گردوں اور ان کی قیادت کے خلاف کارروائی کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے، جو افغانستان میں موجود ہیں، آئی ایس پی آر
    Share
    Facebook Twitter Email

    جنوبی وزیرستان میں وانا کیڈٹ کالج پر دہشتگردوں نے حملہ کرکے بارود سے بھری گاڑی کالج کے گیٹ سے ٹکرا دی، سیکیورٹی فوارسز کی فوری جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جنوبی وزیرستان میں کیڈٹ کالج وانا پر  کلیرنس آپریشن کے دوران کم از کم 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشتگردوں نے ابتدائی کوشش میں حفاظتی سیکیورٹی کو توڑنے کی، تاہم یہ کوشش سیکیورٹی فورسز کے چوکنا ہونے اور پختہ کارروائی کی بدولت ناکام بنا دی گئی ۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تاہم دہشت گردوں نے دھماکہ خیز گاڑی مرکزی دروازے سے ٹکرا دی جس سے دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں مرکزی دروازہ گر گیا اور قریبی انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچا، جس کے بعد دہشتگرد تعلیمی ادارے میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے اور کالج کے انتظامی بلاک میں محصور کر دیے گئے ۔

    آئی ایس پی آر کے کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے اپنی غیر متزلزل بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملہ آوروں کو ہلاک کردیا ۔

    آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ کالج کے اندر دہشت گرد اپنے ہینڈلرز سے افغانستان میں رابطے میں تھے اور ہدایات حاصل کر رہے تھے ۔

    آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاکستان دہشت گردوں اور ان کی قیادت کے خلاف کارروائی کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے، جو افغانستان میں موجود ہیں ۔

    پاک فوج کے ترجمان ادارے نے کہا کہ یہ دہشتگرد ایک بار پھر 2014 میں آرمی پبلک سکول پشاور میں کیے گئے دہشت گردانہ حملے کو دہرانے کی کوشش کر رہے تھے ۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ تازہ حملہ قبائلی علاقوں کے نوجوانوں میں خوف پیدا کرنے کے لیے کیا گیا، جو اپنی دہلیز پر معیاری تعلیم حاصل کر کے نہ صرف اپنے اور اپنے خاندان کے لیے بلکہ اپنی کمیونٹی کے لیے بھی بہتر مستقبل حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Article27 ویں آئینی ترمیم سینیٹ میں دو تہائی اکثریت سے منظور
    Next Article لوئر دیر میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ، مقدمہ درج، تحقیقات شروع
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    لوئر دیر میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ، مقدمہ درج، تحقیقات شروع

    نومبر 10, 2025

    27 ویں آئینی ترمیم سینیٹ میں دو تہائی اکثریت سے منظور

    نومبر 10, 2025

    خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، 20 دہشتگرد ہلاک

    نومبر 10, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    لوئر دیر میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ، مقدمہ درج، تحقیقات شروع

    نومبر 10, 2025

    جنوبی وزیرستان میں وانا کیڈٹ کالج پر حملہ ناکام، حملہ آور 2 دہشتگرد ہلاک

    نومبر 10, 2025

    27 ویں آئینی ترمیم سینیٹ میں دو تہائی اکثریت سے منظور

    نومبر 10, 2025

    خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، 20 دہشتگرد ہلاک

    نومبر 10, 2025

    بلوچستان میں دفعہ 144نافذ، موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی

    نومبر 10, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.