Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, اگست 16, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبرپختونخوا حکومت اور عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں،وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا علی امین گنڈاپور کو ٹیلیفون
    • آزاد پاکستان کی غلام گردشیں
    • اسلام آباد میں ہائیکنگ ٹریلز پر 19 اگست تک شہریوں کا داخلہ بند کردیا گیا
    • مالاکنڈ: رہنما جے یو آئی کے بیٹے کی فائرنگ، بیٹا، بیٹی جاں بحق، مفتی کفایت اللہ زخمی
    • مصالحت سچے دل سے معافی مانگنے سے ممکن ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
    • باجوڑ میں نقل مکانی
    • 78 واں یوم آزادی خیبر نیٹ ورک پشاور سنٹر میں قومی جذبے کیساتھ منایا گیا
    • فوج کو دہشتگردی کے نام پر معصوم عوام کی جان لینے میں دلچسپی نہیں، ترجمان پاک فوج
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بلوچستان میں انتشار کی کوششیں بے نقاب ہو چکیں، کور کمانڈر کانفرنس
    اہم خبریں

    بلوچستان میں انتشار کی کوششیں بے نقاب ہو چکیں، کور کمانڈر کانفرنس

    اپریل 5, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس میں شرکا کانفرنس نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ شرکا نے دہشت گردوں کو کسی بھی قسم کی معافی نہ دینے پر اتفاق کیا۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خطاب میں کہا کہ ملک میں دہشت گردوں اور سہولت کاروں کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ تمام ادارے نیشنل ایکشن پلان کے نفاذ میں تعاون کو یقینی بنائیں، پاک فوج حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مکمل تعاون فراہم کرے گی۔

    پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکی زیر صدارت 268 ویں کور کمانڈر کانفرنس منعقد کی گئی۔ شرکاء نے مادرِ وطن کے امن و استحکام کے لئے شہدائے افواج ِ پاکستان ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

    فورم کو خطے کی موجودہ صورتحال، قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز پر بریفنگ دی گئی۔ کانفرنس میں علاقائی اور داخلی سلامتی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس میں فورم نے ہر قیمت پر بلا تفریق دہشت گردی کو ختم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فورم نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ کسی کو بلوچستان میں امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ بلوچستان مین انتشار کی کوششیں بے نقاب ہو چکی ہیں۔ انھیں کسی بھی قسم کی معافی نہیں دی جائے گی۔ ملک دشمن عناصر سے ریاست پوری طاقت سے نمٹے گی۔

    شرکا کانفرنس کا کہنا ہے کہ سہولت کاروں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والوں سے نمٹیں گے، مذموم سیاسی مفادات کو ناکام بنایا جائے گا۔ ملکی اور غیر ملکی عناصر کا اصل چہرا بے نقاب ہو چکا ہے۔ بلوچستان میں ان کا گٹھ جوڑ بھی بے نقاب ہو گیا۔

    فورم نے ’عزمِ استحکام ’ کی حکمتِ عملی کے مؤثر نفاذ پر بھی زور دیا۔ شرکا کانفرنس کا کہنا ہے کہ ریاستی ادارے قانون پر استقامت سے عمل درآمد کریں گے، آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے عمل درآمد کریں گے، قانون کی عملداری میں کوئی نرمی نہیں ہوگی۔

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کور کماندر کانفرنس میں کہا کہ تمام ادارے نیشنل ایکشن پلان کے نفاذ میں تعاون کو یقینی بنائیں، دہشت گردوں کی مالی اعانت کے خلاف سخت قانونی اقدامات کے عزم کا اظہار کرتئے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاک فوج حکومت کو مکمل تعاون فراہم کرے گی۔

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا غیر قانونی سر گرمیاں دہشت گردی کی مالی معاونت سے اندرونی طور پر جڑی ہوئی ہیں، پاکستان میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

    آرمی چیف نے پاکستان بھر میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت قائم شدہ ضلعی رابطہ کمیٹیوں کے آغاز کو بھی سراہا اور بغیر کسی رکاوٹ کے نیشنل ایکشن پلان کے تیز نفاذ کی ضرورت پر زور دیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے نفاذ میں حکومتی ہدایات کے مطابق تمام ادارے پائیدار ہم آہنگی ، مربوط کوششوں اور تعاون کو یقینی بنائیں، پاک فوج حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دہشت گردوں کی مالی اعانت کےخلاف سخت قانونی اقدامات میں مکمل تعاون فراہم کرے گی۔

    فورم نے بھارت کی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی جاری سنگین خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر بھی خدشات ظاہر کیے۔

    کانفرنس کے اختتام پر آرمی چیف نے فیلڈ کمانڈرز کو آپریشنل تیاری اور پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ ترین معیارات کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی اور بہترین جنگی تیاریوں کو برقرار رکھنے کے لیے سخت تربیت کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبلوچستان حکومت کا بی این پی لانگ مارچ کیخلاف کارروائی کا عندیہ
    Next Article طلال چوہدری کا گنڈاپور کو چیلنج: پہلے 13 سال کا حساب دو، پھر دھمکیاں دینا
    Web Desk

    Related Posts

    خیبرپختونخوا حکومت اور عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں،وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا علی امین گنڈاپور کو ٹیلیفون

    اگست 16, 2025

    اسلام آباد میں ہائیکنگ ٹریلز پر 19 اگست تک شہریوں کا داخلہ بند کردیا گیا

    اگست 16, 2025

    مالاکنڈ: رہنما جے یو آئی کے بیٹے کی فائرنگ، بیٹا، بیٹی جاں بحق، مفتی کفایت اللہ زخمی

    اگست 16, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبرپختونخوا حکومت اور عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں،وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا علی امین گنڈاپور کو ٹیلیفون

    اگست 16, 2025

    آزاد پاکستان کی غلام گردشیں

    اگست 16, 2025

    اسلام آباد میں ہائیکنگ ٹریلز پر 19 اگست تک شہریوں کا داخلہ بند کردیا گیا

    اگست 16, 2025

    مالاکنڈ: رہنما جے یو آئی کے بیٹے کی فائرنگ، بیٹا، بیٹی جاں بحق، مفتی کفایت اللہ زخمی

    اگست 16, 2025

    مصالحت سچے دل سے معافی مانگنے سے ممکن ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

    اگست 16, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.