Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, جون 29, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بلوچستان کے ضلع دکی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک
    • پشاور میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام، خودکش حملہ آور سہولت کار سمیت ہلاک
    • ایرانی چیف آف سٹاف کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ٹیلیفون، پاکستان کا شکریہ ادا کیا
    • وزیراعظم شہبازشریف نے چودھری نثار علی خان کو مسلم لیگ میں واپسی کی دعوت دیدی
    • تنزانیہ میں دو بسوں کے درمیان تصادم میں 38 افراد ہلاک،28 زخمی
    • امن و امان کی خراب صورتحال،شمالی وزیرستان میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ
    • وزیراعظم شہبازشريف کا ملک بھر میں بجلی کے بلوں میں پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا اعلان
    • لکی مروت: نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ، امن کمیٹی کے صدر غلام دستگیر 2 ساتھیوں سمیت جاں بحق
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بلوچستان حکومت کا بی این پی لانگ مارچ کیخلاف کارروائی کا عندیہ
    اہم خبریں

    بلوچستان حکومت کا بی این پی لانگ مارچ کیخلاف کارروائی کا عندیہ

    اپریل 5, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے کہا ہے کہ بی این پی (مینگل) کے مجوزہ لانگ مارچ کے حوالے سے سیکیورٹی خدشات موجود ہیں، جنہیں چند حالیہ واقعات نے مزید تقویت دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مارچ کے دوران قیادت کی جانب سے کی گئی تقریر پر بھی حکومت کو تشویش ہے، جس کا جائزہ لیا گیا ہے اور اب قانونی راستہ اپنایا جائے گا۔

    شاہد رند نے ہفتے کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہ کہ حکومت نے اب تک صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے، اور مارچ کے شرکا سے دو مرتبہ مذاکرات ہوچکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے انہیں شاہوانی اسٹیڈیم، سریاب روڈ تک آنے کی اجازت دی، لیکن وہ اس پر آمادہ نہیں ہوئے۔ ترجمان کے مطابق صوبے میں اس وقت بھی دفعہ 144 نافذ ہے، اور اس کی خلاف ورزی کی صورت میں قانون اپنا راستہ لے گا۔

    شاہد رند کا کہنا تھا کہ بی این پی (مینگل) کے کچھ عناصر ریڈ زون کو یرغمال بنانے پر بضد ہیں، مگر حکومت قانون کے مطابق انہیں ایسا کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں مسئلہ مذاکرات سے حل ہوگا، لیکن اگر وہ ضد پر قائم رہے تو حکومت کے پاس دیگر آپشنز بھی موجود ہیں۔

    ادھر سردار اختر مینگل کی جماعت بی این پی (ایم) نے 6 اپریل کو کوئٹہ کی جانب لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کر رکھا ہے، اور کارکنان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 5 اپریل تک مستونگ کے علاقے لک پاس پہنچ جائیں۔ پارٹی بی وائی سی کے تمام رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کر رہی ہے۔

    لانگ مارچ میں بی این پی (ایم) کو دیگر اپوزیشن جماعتوں کی حمایت بھی حاصل ہے۔ نیشنل پارٹی، پی ٹی آئی، اے این پی اور دیگر سیاسی جماعتوں نے مارچ میں شرکت کا اعلان کیا ہے، جس سے مارچ کو ایک بڑا سیاسی اجتماع تصور کیا جا رہا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپشاور ہائیکورٹ کا محکمہ صحت کو بڑا جھٹکا، غیر شفاف ٹینڈر منسوخ
    Next Article بلوچستان میں انتشار کی کوششیں بے نقاب ہو چکیں، کور کمانڈر کانفرنس
    Web Desk

    Related Posts

    بلوچستان کے ضلع دکی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک

    جون 29, 2025

    پشاور میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام، خودکش حملہ آور سہولت کار سمیت ہلاک

    جون 29, 2025

    ایرانی چیف آف سٹاف کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ٹیلیفون، پاکستان کا شکریہ ادا کیا

    جون 29, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بلوچستان کے ضلع دکی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک

    جون 29, 2025

    پشاور میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام، خودکش حملہ آور سہولت کار سمیت ہلاک

    جون 29, 2025

    ایرانی چیف آف سٹاف کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ٹیلیفون، پاکستان کا شکریہ ادا کیا

    جون 29, 2025

    وزیراعظم شہبازشریف نے چودھری نثار علی خان کو مسلم لیگ میں واپسی کی دعوت دیدی

    جون 29, 2025

    تنزانیہ میں دو بسوں کے درمیان تصادم میں 38 افراد ہلاک،28 زخمی

    جون 29, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.