Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, اگست 26, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • 9 مئی حملوں کا اہم فیصلہ جاری، تحریک انصاف کے اہم رہنماوں کو قید اور جرمانے کی سزائیں
    • وفاقی حکومت کا 10 روپے کا کرنسی نوٹ ختم کرنے کا فیصلہ
    • ایران نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایران کا دورہ انتہائی مثبت قرار دیدیا
    • فیلڈ مارشل کی تہران میں ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیال
    • بنوں اور لکی مروت پولیس کمیٹیوں کا 7 اہلکاروں کے تبادلوں پر احتجاج
    • صوابی چھوٹا لاہور میں کم عمر گونگی اور بہری لڑکی سے نکاح کی کوشش، 70 سالہ شخص گرفتار
    • خیبر پختونخوا اسمبلی نے بانی پی ٹی آئی کو شفاء ہسپتال منتقل کرکے علاج کی سہولت دینے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی
    • آئندہ 24 گھنٹوں میں گرم اور مرطوب موسم کی پیش گوئی، بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پشاور ہائیکورٹ کا محکمہ صحت کو بڑا جھٹکا، غیر شفاف ٹینڈر منسوخ
    اہم خبریں اپریل 4, 2025

    پشاور ہائیکورٹ کا محکمہ صحت کو بڑا جھٹکا، غیر شفاف ٹینڈر منسوخ

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا محکمہ صحت کے کروڑوں روپے مالیت کے ٹینڈر کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اسے غیر شفاف اور امتیازی عمل قرار دیا ہے۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ ادویات کی خریداری کا عمل ازسرنو قانون کے مطابق اور شفاف طریقے سے شروع کیا جائے۔

    یہ فیصلہ جسٹس ارشد علی اور جسٹس خورشید اقبال پر مشتمل دو رکنی بینچ نے جاری کیا۔ کیس کے دوران درخواست گزار کے وکیل شمائل احمد بٹ نے دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ فرنٹیئر ڈیکسٹوز لمیٹڈ کو جعلی اور غیر معیاری ادویات کے باعث بلیک لسٹ کیا گیا تھا، مگر پھر بھی اسی کمپنی کو سرکاری ٹینڈر دیا گیا، جو کہ انسانی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

    وکیل نے مزید کہا کہ کمپنی کے خلاف ادویات کی جانچ کی رپورٹس موجود ہیں، اور اسے سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی فراہمی دینا بنیادی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

    عدالت نے دلائل کا جائزہ لینے کے بعد قرار دیا کہ:

    • ٹینڈر کی شرائط میں ایک اہم شق جان بوجھ کر حذف کی گئی

    • یہ اقدام ایک مخصوص کمپنی کو فائدہ پہنچانے کی منظم کوشش ہے

    • بلیک لسٹ کمپنی کو نوازنا انسانی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے

    • عوامی فنڈز کے استعمال میں شفافیت اور منصفانہ مقابلے کو ہر صورت یقینی بنایا جائے

    عدالت نے محکمہ صحت کو حکم دیا کہ متعلقہ کمپنی کو دیا گیا ٹینڈر فوری منسوخ کیا جائے اور ادویات کی خریداری نئے اور شفاف عمل کے تحت دوبارہ کی جائے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleٹی ٹی پی کی انگریزی پریس ریلیز پر خیبرپختونخوا کے عوام کا سخت رد عمل
    Next Article بلوچستان حکومت کا بی این پی لانگ مارچ کیخلاف کارروائی کا عندیہ
    Web Desk

    Related Posts

    9 مئی حملوں کا اہم فیصلہ جاری، تحریک انصاف کے اہم رہنماوں کو قید اور جرمانے کی سزائیں

    اگست 25, 2026

    وفاقی حکومت کا 10 روپے کا کرنسی نوٹ ختم کرنے کا فیصلہ

    اگست 25, 2026

    ایران نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایران کا دورہ انتہائی مثبت قرار دیدیا

    اگست 25, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    9 مئی حملوں کا اہم فیصلہ جاری، تحریک انصاف کے اہم رہنماوں کو قید اور جرمانے کی سزائیں

    اگست 25, 2026

    وفاقی حکومت کا 10 روپے کا کرنسی نوٹ ختم کرنے کا فیصلہ

    اگست 25, 2026

    ایران نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایران کا دورہ انتہائی مثبت قرار دیدیا

    اگست 25, 2026

    فیلڈ مارشل کی تہران میں ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیال

    اگست 25, 2026

    بنوں اور لکی مروت پولیس کمیٹیوں کا 7 اہلکاروں کے تبادلوں پر احتجاج

    اگست 25, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.