Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, نومبر 20, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو ہراکر سیریز 0۔1 سے اپنے نام کرلی
    • خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
    • ساولڈھیر کا المیہ! مامتا کی موت اور سماجی زوال کا نوحہ
    • صدر آصف زرداری اور وزيراعظم شهبازشريف کا تمام معاملات مشاورت سے حل کرنے پر اتفاق
    • رومانیہ کی گلوکارہ جارجیانا کوستیا گلوگا کو گلوبل ایمبیسیڈر ایوارڈ 2026 سے نواز دیا گیا
    • سونے کی غیرقانونی کان کنی: گورنر کے پی نے انکوائری کمیشن تشکیل دے دیا
    • اقوام متحدہ میں پاکستان کا بھارت کو جواب، سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار
    • پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں 24 دسمبر تک توسیع کردی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو ہراکر سیریز 0۔1 سے اپنے نام کرلی
    خاص خبریں نومبر 20, 2026

    پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو ہراکر سیریز 0۔1 سے اپنے نام کرلی

    Facebook Twitter Email
    Pakistan beat Sri Lanka in the second Test match to win the series 0-1
    مہمان ٹیم نے دوسری اننگز میں 316 رنز بنا کر پاکستان کو جیت کے لیے 90 رنز کا ہدف دیا تھا ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    پاکستان نے راولپنڈی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو 8 وکٹوں سے ہرا کر سیریز ایک صفر سے اپنے نام کرلی، قومی ٹیم نے  90 رنز کا ہدف  2 وکٹ کے نقصان پر پورا کرکے کامیابی حاصل کی ، شاندار بولنگ پر محمد عباس میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار دیئے گئے ۔

    راولپنڈی: پاکستان کی جانب سے اذان اویس 32 اور عامر جمال 34 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ طیب عارف 13 اور محمد طحہٰ 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

    چوتھے دن کا آغاز مہمان ٹیم نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 309 رنز سے کیا، مہمان ٹیم نے دوسری اننگز میں 316 رنز بنا کر پاکستان کو جیت کے لیے 90 رنز کا ہدف دیا تھا ۔

    پاکستان کی جانب سے عامر جمال اور محمد عباس نے 3 ، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ رضا اللہ نے 2 وکٹ حاصل کی، ثاقب خان اور سلمان علی آغا نے ایک، ایک کھلاڑی کو میدان سے باہر کیا ۔

    کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس پر پاکستانی فاسٹ بولروں کی تباہ کن بولنگ کے باعث سری لنکا کی ٹیم دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں صرف 98 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی ۔

    محمد عباس، رضا اللہ اور عامر جمال نے 3،3  وکٹیں حاصل کرکے سری لنکا کی بیٹنگ کو تنکوں کی طرح بکھیر دیا تھا جبکہ ثاقب خان نے ایک وکٹ حاصل کی تھی ۔

    سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 325 رنز کے ساتھ آؤٹ ہوکر 227 رنز کی برتری حاصل کرلی تھی، غازی غوری 54 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے جبکہ ٹیل اینڈر بیٹر رضا اللہ نے 42 رنز کی اہم اننگز کھیلی ۔

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوا تھا جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے 8 وکٹوں سے فتح حاصل کی، پاکستان کے محمد عباس کو شاندار بولنگ پر میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    صدر آصف زرداری اور وزيراعظم شهبازشريف کا تمام معاملات مشاورت سے حل کرنے پر اتفاق

    نومبر 19, 2026

    سونے کی غیرقانونی کان کنی: گورنر کے پی نے انکوائری کمیشن تشکیل دے دیا

    نومبر 19, 2026

    اقوام متحدہ میں پاکستان کا بھارت کو جواب، سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار

    نومبر 19, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو ہراکر سیریز 0۔1 سے اپنے نام کرلی

    نومبر 20, 2026

    خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

    نومبر 20, 2026

    ساولڈھیر کا المیہ! مامتا کی موت اور سماجی زوال کا نوحہ

    نومبر 19, 2026

    صدر آصف زرداری اور وزيراعظم شهبازشريف کا تمام معاملات مشاورت سے حل کرنے پر اتفاق

    نومبر 19, 2026

    رومانیہ کی گلوکارہ جارجیانا کوستیا گلوگا کو گلوبل ایمبیسیڈر ایوارڈ 2026 سے نواز دیا گیا

    نومبر 19, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.